سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام 7 اگست 2011ء بروز اتوار بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ منعقد ہوا، جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب علامہ حافظ سعید الحسن نے عظمت سیدہ کائنات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 6 اگست 2011ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ محمدافضال قادری نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شفیق الرحمن نے حاصل کی۔
مورخہ 6 اگست 2011ء کو تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد نے وفد کے ہمراہ ڈی سی او لودھراں شیخ غلام فرید سے ملاقات کی اور ان کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتوی پیش کیا۔ وفد نے ڈی سی او غلام فرید کو تحریک منہاج القرآن لودھراں کے تحت ہونے ہونے سالانہ دروس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس سلسلے کا چوتھا پروگرام 6 اگست 2011ء کو بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے "اقامت دین میں نوجوانوں کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا پروگرام مورخہ 6 اگست 2011ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد ملک اعجاز نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد مزمل خان نے حاصل کی۔
پوری دنیا میں سمیت جہاں جہاں بھی مسلم آباد ہیں وہاں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔ ویانا آسٹریا میں بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماع ہوئے اسی سلسلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس کا تیسرا پروگرام مورخہ 5 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم سکالر حضرت علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 5 اگست 2011ء بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام مورخہ 5 اگست 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ سعید الحسن طاہر نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ حماد قادری نے حاصل کی۔
ظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 2، اگست تا 4، اگست 2011ء تک کھوئیرٹہ جامعۃ الکوثر للبنات میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کو رس آئیں دین سیکھیں کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا دورانیہ ڈیرھ سے دو گھنٹے پر مشتمل تھا۔ کورس میں شامل ہونے والی ادارے کی طالبات اورمعلمات کی تعداد ساٹھ سے زائد تھی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 4 اگست 2011ء بروز جمعرات بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار لوگوں میں ’’فری رمضان پیکج‘‘ تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوفی محمد سرور (ڈی۔ ایس۔ پی ڈسکہ) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا دوسرے پروگرام مورخہ 4 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ رانا محمد نفیس حسین قادری نےکیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد رضوان نوری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سپرد علی ضیاء نے پڑھی۔
گذشتہ دنوں ناروے میں دہشت گردی کی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 92 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے نے ناروے کی پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر ہر شخص افسردہ ہے پوری قوم غصے اور حیرت میں گم ہے کہ ناروے جیسے پر امن ملک میں کیا کوئی ذی شعورشخص ایسی کارروائی کر سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 3 اگست 2011ء کو سالانہ درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ کے مقام پر نماز فجر کے بعد درس ہوا، جس میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔ علامہ محمد افضال قادری نے "رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ "کے موضوع پر خطاب کیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.