سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام فلڈ ریلیف مہم میں شرکت کرنے والے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے رضا کاروں کو حسن کارکردگی کی اسناد اور تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسلز کے فلڈ ریلیف کیمپس کے کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، صدر ایم ایس ایم عمر فاروق نے مرکزی نائب صدر منہاج القران یوتھ لیگ امجد جٹ اور صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس کے ہمراہ بہاولپور کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم کی ہدایت پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول اور مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد جٹ نے لودہراں کا تنظیمی دورہ کیا۔ جہاں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر نائب صدر رانا اشرف، چوہدری عبدالغفار سنبل ناظم مالیات، صدر یوتھ لیگ خواجہ احمد، مدثر بخاری، عمر فاروق اور نعمان سلمان کے علاوہ یونین ناظمین، عمر خان، سلیم جمال غوری، سرکاری و نیم سرکاری کالجوں میں قائم ایم۔ ایس۔ ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
پاکستان کی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے کارکنان نے دن رات ایک کر کے متاثرین سیلاب کی خدمت کی۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین کے لیے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے متاثرین سیلاب کے لئے بھیجے گئے امدادی قافلوں کی روانگی، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں سامان اور عید کے تحائف کی تقسیم کے مختلف مناظر
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 ستمبر 2010ء کوعید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا جس میں شوریٰ، انتظامیہ، اور علاقائی تنظیوں کی بھر پورشرکت کے علاوہ منہاج یونیورسٹی لاہور پاکستان کے پہلے استاد پروفیسر محمد نواز ظفر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 27 ستمبر2010 ء بروز سوموار کو منہاج القران اسلامک سنٹر فرانس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کو نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے این ایچ ایس اور پرائمری ٹرسٹ کے ساتھ مل کر کمیونٹی خدمات کے صلے میں کمیونٹی ہیلتھ ایوراڈ 2009ء دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے صدر اشتیاق احمد قادری نے مورخہ 27 ستمبر 2009 ء کو منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ 2009ء کے کمیونٹی ہیلتھ ایوارڈ کو منہاج القرآن لندن کے لئے مختص کرنا اور واحد مسلم تنظیم کا چناؤ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کامیابی پر جملہ کارکنان منہاج القرآن مبارکباد کے مستحق ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کر دی گئی ہے، اس حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک روالپنڈی میں 26 ستمبر 2010 کو ہوا، جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر علی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں شہر بھر سے یوتھ لیگ کی ذیلی تنظیمات کے تمام صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عظیم الشان فرید ملت سیمینار جھنگ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پیر خلیل الرحمن چشتی نے کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مورخہ 26 ستمبر 2010 بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رنمل شریف میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ (سسٹر) MSM محترمہ صدف اقبال نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر چودھری بابر علی نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ یوتھ لیگ کے ضلعی آفس میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی صدر چودھری بابر علی نے کی۔ میٹنگ میں ملک تنویر، میاں کاشف محمود، عارف ہاشمی، احمد ذوالقرنین و دیگر احباب نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.