تمام سرگرمياں

سہ روزہ درس بخاری شریف

سہ روزہ درس بخاری شریف

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں جاری سہ روزہ درس بخاری کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل علم طبقے کو اپنی صفوں میں تنگ نظری کو ختم کرکے برداشت کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور علمی اختلافات رکھنے سے جوش و جذبہ، فتویٰ بازی اور محض زبان درازی کی بجائے علمی اسلحہ سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ طریقت میں نئے راستے بیان کرنا بے ادبی اور گستاخی کے زمرے میں نہیں آتے۔ احادیث کی مستند کتاب صحیح البخاری کے مصنف حضرت امام بخاری (رحمۃ اللہ علیہ) کی حالات زندگی اور علمی وتحقیقی معیار کا تعارف کرواتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ ادب کی حد کے اندر علمی اختلاف اسلامی تاریخ کا حصہ ہے، ادب اور علمی تحقیق کے اختلاف کا ٹکراؤ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن بدقسمتی سے کم علمی اور جاہلیت نے عقیدہ کو اسی بنیاد پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت احادیث میں امام ابوحنیفہ امیر المومینن ہیں۔

02 اگست 2006ء
دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔

30 جولائی 2006ء
منہاج القرآن یوتھ لیگ نارووال کے تحت ہاکی میچ کا انعقاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ نارووال کے تحت ہاکی میچ کا انعقاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ نارووال کے تحت دو تحصیلوں کے درمیان ہاکی میچ انعقاد پذیر ہوا جس میں سیکرٹری جنرل یوتھ بلال مصطفوی، نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری ظہیر عباس گجر، ندیم نثار چوہدری (امید وار ایم این اے)، ناظم یوتھ نارووال چوہدری طیب ضیاء، صدر ایم ایس ایم لاہور ساجد ندیم گوندل اور صفدر عباس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نارووال ہاکی کلب نے 2 گول کی برتری سے شکرگڑھ ہاکی کلب کو شکست دے دی۔ اس موقع پر چوہدری ظہیر عباس گجر اور بلال مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے یوتھ اور ایم ایس ایم کا پیغام نوجوانوں تک پہنچایا۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور نقدی تقسیم کئے اور بلال مصطفوی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ نارووال کی تنظیم کے لئے بیسٹ پرفارمنس شیلڈ اور شہباز شیخ (سیکرٹری سپورٹس نارووال) کو حسنِ کارکردگی کی سند دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خان عبدالقیوم خان، علامہ عبدالرزاق نقشبندی، محمد وسیم، ڈاکٹر محمد شہزاد، محمد رمیض، شہباز شیخ کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

29 جولائی 2006ء
ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ نے شاہد نذیر کو قومی ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ انہیں قومی ٹیم میں 4 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 4 سال سے انگلینڈ میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کے باعث مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شاہد نذیر کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد نذیر کو شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" بطور تحفہ پیش کیا۔

27 جولائی 2006ء
دروس عرفان القرآن کا تصویری نظارہ
بارہواں اسلامک لرننگ کورس
منہاج یونیورسٹی کے تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

منہاج یونیورسٹی کے تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

مؤرّخہ 16 جولائی 2006ء منہاج یونیورسٹی لاہور کے اولڈ کیمپس کے صفہ بلاک میں تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے دور میں اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان حالات میں منہاج یونیورسٹی جسے حال ہی میں چارٹر ملا ہے نے فیسوں کو اتنا کم رکھا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹو کی خصوصی کاوشوں سے آج لاہور کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اعلیٰ اور اپنی فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کو رکھا ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی کوشش کی ہے۔

16 جولائی 2006ء
تقریب رونمائی عرفان التجوید
رپورٹ اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ
رپورٹ اجلاس سنٹرل ایگزیکٹو کونسل
لاہور یوتھ کنونشن

لاہور یوتھ کنونشن

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر لاہور بھر کے کارکنان کا یوتھ کنونشن انعقاد پذیر ہوا جس میں تمام ٹاؤنز کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی یوتھ کنونشن میں لاہور کی تنظیم سازی کی گئی اور تمام کارکنان کی تائید کیساتھ تنظیم مکمل کر لی گئی۔ مرکزی ناظم یوتھ محترم ساجد محمود بھٹی نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے ناظم میاں کامل قیوم نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم لاہور کو تحریک کا قلعہ بنا دیں گے۔ تمام یونین کونسلز میں یوتھ کی تنظیمات قائم کر لی جائیں گی۔ محترم اشتیاق حنیف مغل کوآرڈینیٹر یوتھ لاہور کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں یوتھ کا کام انتہائی بہتر ہوا ہے۔ یوتھ کے تحت میلاد فلوٹ اور عوامی دستخط مہم کی وجہ سے یوتھ کو ایک بھرپور اٹھان ملی ہے۔ ان شاء اللہ اس کے ثمرات سمیٹنے ہونگے۔ لاہور یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم محترم ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ لاہور وہ ضلع ہے کہ جس طرح کا رنگ اپناتا ہے پورے پاکستان پر اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ لاہورمیں 30 لاکھ کے قریب نوجوانوں کے اخلاق اور کردار کوسنوارنے کے لئے منظم جدوجہد کرنا ہوگی۔

18 جون 2006ء
عالمی پیامبر امن کانفرنس
حلقہ عرفان القرآن راولپنڈی کی سالگرہ
محترم شہزاد اختر شفیع اس دنیائے فانی سے ابدی دنیا کی طرف رحلت فرما گئے۔
500 نئے زندہ دلانِ لاہور کی تحریک میں شمولیت

500 نئے زندہ دلانِ لاہور کی تحریک میں شمولیت

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 افراد نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ علماء و مشائخ میں بطور خاص پیر طریقت صاحبزادہ اعجاز احمد صاحب، حضرت پیر سید غلام جیلانی صاحب، پیر طریقت عبدالرزاق قادری خلیفہ اعظم دیول شریف، پیرطریقت حضرت علامہ علی احمد صابری چشتی، علامہ پیر محمد بشیر قادری صاحب، ناظم اعلیٰ ادارہ مصباح القرآن علامہ مولانا محمد شریف القادری، علامہ مفتی زمان ایازی، شیخ الحدیث جامعہ غوث العلوم لاہور، علامہ عارف جاوید صاحب خطیب جامع مسجد انار کلی، علامہ قاری مختار احمد صدیقی جنرل سیکرٹری تنظیم القرآن پاکستان، صاحبزادہ علامہ سید حبیب اللہ شاہ ہاشمی خطیب جامع مسجد مکہ کالونی گلبرگ، علامہ سعید احمد تونسوی ناظم اعلیٰ جامعہ حنفیہ شام نگر، محترم علامہ انوارالحق صاحب شامل ہیں۔

27 مئی 2006ء

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top