سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو صرف اپنے لئے جیتے ہیں ان کا ذکر موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے اور جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، دنیا کی زندگی عارضی ہے، اچھے اعمال اور اچھی ساکھ انسان کا اصل اثاثہ ہے، کسی ادارے کے ساتھ وفاداری کا معیار یہ ہے کہ انسان فرض شناسی کا مظاہرہ کرے اور اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائے۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے شان سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر 3 روزہ خصوصی خطابات، جن میں اَہم علمی اشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں ازالہ کیا گیا ہے۔ تاریخی نوعیت کےحامل یہ خطابات اہم علمی مسائل پر صدیوں سے پڑی تشکیک کی گرد کو دور کریں گے اور آئندہ صدیوں تک نسلوں کو راہ نمائی دیں گے۔ علماء و مشائخ، اساتذہ، خطباء، محبان اہل بیت، طالبانِ علم اور عوام و خواص ضرور سماعت کریں۔
قبل ازیں اِعلان کیا گیا تھا کہ ’’شان سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا اور اِزالہ اِشکالات‘‘ کی چوتھی قسط بعنوان ’’سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ ہوگی۔ ’’سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ کا موضوع بہت تفصیلات کا حامل ہے اور اس پر بھی کئی خطابات کی الگ سیریز درکار ہے۔ بایں وجہ طے کیا گیا ہے کہ’’سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ کے موضوع پر الگ خطابات کی سیریز حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ آئندہ یومِ سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر فرمائیں گے۔ (اِن شاء اللہ)
عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں صاحبزادہ محمد طاہر قادری، دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے طلبہ و طالبات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعا کی گئی۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے شانِ سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر تاریخی نوعیت کے 3 خصوصی خطابات ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں اَہم علمی اِشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں اِزالہ کیا گیا ہے۔ علماء و مشائخ، اَساتذہ، خطباء، محبان اہل بیت اور خواص و عوام ضرور سماعت کریں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر اتحاد، بین المسالک و مذاہب کے لئے جدوجہد کی، پوری تحریک منہاج القرآن علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مفتی محمد نعیم ایک پڑھے لکھے عالم دین تھے انہوں نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دیں، انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمت دین قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 47واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کے چیف آرگنائزر ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ علامہ عبدالقدیر تھے۔ عرس تقریب میں صاحبزادہ محمد طاہر قادری اور جھنگ شہر سے علماء مشائخ نے بھی شرکت کی۔ کرونا وائرس کے باعث تقریب میں لوگوں کی شرکت کو محدود رکھا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چھٹی برسی پر آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم وہ شخص ہے جو میرے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے لئے انصاف لینے کی بات کرتا تھا اور وعدہ کرتا تھا اقتدار میں آ کر مظلوموں کو انصاف دلواؤں گا، آج مرکز پنجاب میں طاقت ان کے پا س ہے مگر وہ خاموش ہیں۔
مرکز منہاج القرآن فرانس میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں نے کرونا وبا کے باعث حفاظتی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے شرکت کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عظیم شہیدوں کی یاد منانے کے لئے حاضر ہونے والو سانحہ ماڈل ٹاون انسانیت کا مسئلہ ہے، ہمارے لئے یہ مسئلہ بہن بھائیوں کی شہادت کا ہے، ہم ایک باغ کے پھول تھے جس میں سو سے زائد کلیاں مسل دی گئیں، درود پڑھنے والوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کر دیئے گئے، یہ دکھ کبھی ختم نہیں ہونے والا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالم دین علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی (شیخ الحدیث دارالعلوم نظامیہ رضویہ لاہور) کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی ایک عظیم محقق اور صاحبِ مطالعہ شخصیت تھے۔ اُن کی پوری زندگی تبلیغِ اِسلام اور خدمتِ دین کے لیے وقف تھی۔ عقائدِ اِسلامیہ کے فروغ میں اُن کی گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی رِحلت سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ پُر نہ ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تلامذہ و مستفیدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے اپنے دفتر میں بلا کر میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ تعلیم پر توجہ دیں انصاف میں دوں گا، میں سمجھتی ہوں کہ کسی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے مگر مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ اتنی بڑی عدالت کے سب سے بڑے سربراہ کی کمٹمنٹ پر عمل نہیں ہوا اور مجھے میری ماں کا انصاف نہیں ملا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد کے کووڈ-19 کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے بے لوث خدمت گزار تھے، بطور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر انہوں نے تحریک کی فکر کے فروغ کیلئے مثالی خدمت انجام دی، ان کے انتقال پر دلی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.