سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن وکٹوریا میں جمعہ کے اجتماع سے محبتِ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت“ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر جامع شیخ الاسلام میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں شرکت کرنے پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اہل بیت اطہارکی محبت و مودت ایک ایسا نیک عمل ہے جس کا اجر و ثواب قیامت کے روز بڑھا ہوا ملے گا۔ اللہ رب العزت نے سورہ شوریٰ میں فرمایا ”اور جو شخص نیکی کمائے گا ہم اس کے لئے اس میں اخروی ثواب اور بڑھا دیں گے“
ایمان اور غیب کا تعلق | Iman Awr Ghaib ka Talluq | Relationship between Faith and the Unseen تین روزہ الہدایہ کیمپ آسٹریلیا 2024ء میں پہلے دن کا خصوصی خطاب
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا (وکٹوریا) میں الہدایہ کیمپ 2024ء کے پہلے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بہترین اخلاق کے ساتھ اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اخلاق اور کردار سنوارنے پر سب سے زیادہ محنت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 16 جولائی 2024ء کو 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء جامع شیخ الاسلام Mبلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔
منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، آسٹریلیا پہنچنے پر مقامی تنظیم کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز پھالیہ کی اختتامی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی خصوصی شرکت، اختتامی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے جملہ فورمز کو کامیاب ڈپلومہ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ شیخ الاسلام 12 جولائی سے 4 اگست 2024ء تک آسٹریلیا میں مختلف اسلامک کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔
محرم الحرام میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام یکم تا 10 محرم ”پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنسز“ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں یہ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جو 10 محرم تک جاری رہیں گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس منعقد ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خلیفہ دوم، مراد رسولؐ حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظمؓ تاریخ میں ایک عادل و منصف حکمران کی شہرت دوام رکھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے ضلع نمبر2،3 اور 5 لاہور کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے مرکزی راہ نماؤں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور فورمز کے صدور و سیکرٹری جنرلز کی سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو دعوتِ دین کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں ناظم دعوت امور خارجہ علامہ غلام ربانی تیمور (مرحوم)، سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید(مرحوم)، جنرل سیکرٹری سوئٹزرلینڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید اقبال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.