سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لارل ہوم سکولز انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے صدر اور چیئر مین LHS ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود اور لارل ہوم سکولز کے پرنسپلز بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ قائد ڈے تقریب میں مشرف پارک دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانی بھی ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم لارل ہوم سکول سسٹم کے 100 سکول قائم ہونے کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لارل ہوم سکول اونرز اور پرنسپلز بھی موجود تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر شاہد محمود سرویا، نوراللہ صدیقی، غلام فرید، شہزاد رسول، عبدالرحمن، الطاف رندھاوا، یونس نوشاہی و دیگر نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ساوتھ زون کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ جاوید القادری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن تھے۔ سیمینار میں غلام علی خان، سردار جاوید، ملک طاہر جاوید، علامہ احمد حسن فاروقی، حاجی غلام شبیر قادری اور تحریک کے مقامی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے اولڈہیم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن برطانیہ کے رہنماء اور کارکنان بھی تقریب میں شریک تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس کے تنظیمی وزٹ مکمل کر کے مانچسٹر پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ برطانیہ میں آپ مختلف شہروں کی تنظیمات سے ملاقاتیں کریں گے۔
منہاج یوتھ لیگ بادالونا سپین کے زیراہتمام “یوتھ سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس میں الفاطمیہ فاؤنڈیشن اور بی ایم ڈرائیونگ اسکول کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے نوجوانوں کو زندگی گزارنے، تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور مقامی معاشرے میں اپنا مقام کیسے بنائیں جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ہیڈ کوارٹر کے دوسرے حصے کا تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور جملہ فورمز کے ذمہ داران اور منہاج القرآن یورپین کونسل کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تھے۔ سیمینار میں مظہر محمود علوی، سید محمود الحسن، ثناء اللہ ربانی، اسلم قادری، میاں آصف، ادریس آسوی، صابر مصطفوی، ارشد تبسم، انجینئر سلیم قادری، سلیم بٹ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی قائدین و کارکنان (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف اور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گلفشاں کالونی، فیصل آباد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اسلامک سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے قائدین و کارکنان سے ملاقات کی اور اسلامک سنٹر کے بانی الحاج محمد عنایت اللہ قادری کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن محمد رفیق نجم بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستانی گلف انگلش سکول، فحاحیل، کویت کا دورہ کیا۔ پرنسپل میڈم عذرا خالد اور وائس پرنسپل مسٹر شہزاد نے سٹاف کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکول اسمبلی ہال میں طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن فرانس کے قائدین و کارکنان، رفقاء و وابستگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.