سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن نظامت تربیت کے رہنما علامہ فیاض احمد بشیر نے خطاب کیا۔ علامہ فیاض بشیر نے کہا کہ ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سنت اور دین مصطفی ﷺ کی اصل تعلیمات ہیں۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والے یا ظالم کے اثر ورسوخ، مال و دولت سے مرعوب ہونے والے حسین علیہ السلام نہیں یزید کے راستے پر ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے صدر چوہدری عرفان یوسف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے سابقہ صدور و مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام 5 اکتوبر 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ کوراڈینشن انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، سید مشرف علی شاہ، امیر لاہور حافظ غلام فرید، علامہ امداد اللہ خان، راجہ زاہد محمود، علامہ محمد لطیف مدنی، گوشہ نشینان اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ لاہور اور گردونواح سے مردوخواتین بھی اجتماع میں شریک ہوئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر ضلع میرپور کے دیہات سموال ، ڈھوک بھلی میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیرنو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے، جنکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ زلزلے سے تباہ ہوجانیوالے چاروں گھروں کی تعمیر نو پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں سانگھ ککری، چتر پڑی اور نئی چنگی میں 100 سے زائدمتاثرہ خاندانوں کو خیمے، بستر اور نقد مالی مدد دی گئی۔
مشہور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے کینیڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے علمی موضوعات پر گفتگو کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے تین طلبہ محمد نشاط درانی، حسن شیر، محمد عمر رضا کو بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات میں پوزیشنیں لینے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس بلا کر شاباش دی اور طلبہ کو انعامات سے نوازا، ایک طالبعلم نے انٹرمیڈیٹ، ایک طالبعلم نے بی ایس عریبک سٹڈی اور ایک طالبعلم نے بی ایس اسلامک سٹڈیز میں پوزیشنز حاصل کیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب میں مقیم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن میرپور کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے غریب شہریوں کے علاج کے لیے ادویات کا عطیہ دیا، یہ عطیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو میر پور ڈاکٹر فاروق نور کو دیا گیا، اس موقع پر ظفر اقبال طاہر، پروفیسر محمد رشید صدیقی، سید ارشد بخاری، محمد الیاس ملنگی، مقصود مغل، سردار شہزاد موجود تھے۔
منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر جواں سال رضا المصطفیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے وابستہ نوجوان محب وطن، ذمہ دار شہری اور الحمدللہ باعمل مسلمان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کا میر پور کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کا دورہ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر سید امجد علی شاہ شامل تھے۔ منہاج القرآن میر پور تنظیم کے راہنما ظفر اقبال، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق ودیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کی گئی۔ راہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات بھی دیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں فرسٹ ائیر میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ 25 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوا، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج کرنل ریٹائرڈ محمد مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ”لائبریری سائنسز نالج اکانومی“کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بین الاقوامی کانفرنس میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام انتہائی شوق سے کتب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ کتب بینی کے حوالے سے پاکستان کے عوام کی صورتحال اطمینان بخش نہیں بچوں میں اوائل عمری میں مطالعہ کی عادت ڈالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام لائبریری سائنسز اور نالج اکانومی کے موضوع پر دورہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تحقیق پر مبنی تعلیمی ڈگریوں کی قدر ہے، پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو ریسرچ بیسڈ نالج کی طرف آنا ہوگا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.