سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بوسان: منہاج القرآن انٹرنیشنل بوسان کے زیرِاہتمام منہاج اسلامک سنٹر میں ’میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جاپان کے راہنماء علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، محمد اصغر بانگی سمیت بوسان اور اس کے مضافاتی علاقوں سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی بابر علی قادری، عقیل مجاہد اور محمد نعیم کر رہے تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کولون، ہانگ کانگ میں اجتماع سے خطاب میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک عالمی برائی ہے، اسے صرف بندوق کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے نوجوان نسل کی فکری اصلاح اور ہر سطح پر پڑھائے جانیوالے نصاب کی ایک ایک سطر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے 06 جنوری 2016ء کو رومانیہ کے سفیر ایملین آئیان (Emilian ion) سے رومانین سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف تحریر کردہ فتویٰ ’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘ کی کاپی دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں، نوجوانوں کو ہمیشہ پر امن رہنے کی تعلیم دی ورنہ سانحہ کے قاتلوں کے اب تک ٹکڑے ہو چکے ہوتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا۔ ملک سے قانونی، سیاسی، معاشی، نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فوجی عدالت کے انصاف پر یقین ہے، یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی زیراہتمام منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا پانچواں کانووکیشن 27 دسمبر 2015 کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 360 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ شیخ الاسلام نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس کوئی پیشہ ہے اور نہ کاروبار، علم پھیلانا اور علم حاصل کرنا اللہ کا حکم اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات علم نافع حاصل کریں۔ قرون اولیٰ کے مسلم حکمران فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد بقیہ وقت لائبریریوں اور اہل علم کی مجالس میں گزارتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 32 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 23 دسمبر 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس ARY News ،Neo TV ،Abb Takk ،Dunya TV ،Channel 92 ،Samaa TV ،Express News ،Geo TV ،City 42 اور www.Minhaj.TV نے براہ راست نشر کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری 22 دسمبر کی صبح استنبول سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر مرکزی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا، ایئرپورٹ لاؤنج کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ افواج پاکستان اور رینجرز کو کہنا چاہتا ہوں آپ ابھی تک صرف سندھ کے اختیارات پر اڑے ہوئے ہیں 14 لاشیں اور 100 زخمی لاہور میں بھی آپ کا انتظارکررہے ہیں، پنجاب کے قاتل حکمرانوں کے خلاف ایکشن کب ہو گا؟
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوتھ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ضرب عضب کو ضرب علم سے کامیاب بنائیں، قومیں سڑکوں، پلوں کی تعمیر سے نہیں علوم و فنون کے فروغ سے آگے بڑھتی ہیں۔ نا اہل سیاسی قیادت کرپشن، جہالت نے دہشتگردی، نا انصافی اور عدم برداشت کو جنم دیا، ان برائیوں کے قلع قمع کی بھاری ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرکزی تقریب لاہور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین تھے جبکہ سینئر سیاسی رہنما بیگم سیدہ عابدہ حسین، سینئر آرٹسٹ بہار بیگم، خرم نواز گنڈاپور، میجر (ر) محمد سعید، سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، صاحبزادہ محمود فیضی، شہزاد رسول، شہزاد نقوی، شاہد لطیف نے تقریب سے خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد اور اظہار عقیدت و محبت میں ضرب امن طلباء ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں عنصرمحمود، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، صدر شاہدسلیم، ناصروارثی، محمد عامرگجر، محمدآصف عزیز، ملک سرفراز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو انسانیت کے دشمن اور سفاک دہشتگردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کے قومی تاریخ کا المناک سانحہ برپا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں اور سکالرز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔ ان تقریبات میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، تاجر، کسان، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔
امریکن قونصل جنرل Mr Zeachay Harken rider اور پولیٹیکل آفیسر Mr Aric Martin نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور اور بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال سے ملاقات کی۔ امریکن قونصل جنرل نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن نصاب کے حوالے سے رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کی، ڈاکٹر حسن محی الدین نے فروغ امن نصاب اور دہشت گردی کے خلاف دئیے جانے والے فتویٰ کے حوالے سے وفد کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ معروف روحانی شخصیت پیر الحاج غلام حیدر ضیائی نے صدارت کی۔ مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قیام امن کیلئے اس وقت دنیا میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دستور نہیں، امت مسلمہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.