سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن 8 اپریل 2012ء کو دنیا بھر میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی مرکزی تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن لاہور نے کیا تھا۔ مرکزی تقریب کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 222 شہروں، مقامات اور جگہوں پر ورکرز کنونشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے شرکاء منہاج ٹی وی کے ذریعے اس پروگرام میں شریک تھے۔ کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 8ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 3 مسیحی اور 21 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 1500 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ انڈیا میں 14 مارچ 2012ء کو درگاہ اجمیر شریف پر خصوصی خطاب کیا۔ سلطان اولیاء، سلطان الہند اور نائب النبی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ عالیہ پر ہزاروں شرکاء کا مجمع موجود تھا۔ درگاہ اجمیر شریف کے خدام میں حضرت سید معین الدین، سید راحت حسین، آغا آغائی اور حضرت صدیق الحسن کے علاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے تمام سجاد گان اور علمائے مشائخ ہند کی بہت بڑی تعداد بھی اس اجتماع میں شریک تھی۔ تمام معزز مہمانوں کو اسٹیج پر بٹھایاگیا۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں 12 یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کی گئیں۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی "جامعہ الازھر" کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اسامہ العبد نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر ماہ ربیع الاول میں پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان، لاہور) میں شرکت کے سلسلہ میں تھا۔ 5 روزہ دورہ 4 فروری سے 9 فروری 2012ء پر مشتمل تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساری قوم پر خود کش حملہ ہو چکا ہے، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، صرف سیاست ہی بچی ہے۔ مذہبی جماعتیں بھی کردار سے خالی ہو گئی ہیں۔ ملک ناکام ریاست کی طرف سفر کر رہا ہے اور ایسے حالات میں آئندہ قومی انتخابات کے ذریعے بھی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو ممبئی کے سومیہ گراؤنڈ میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام نے لاکھوں افراد سے خطاب کیا۔ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے۔ پروگرام کے لیے پنڈال کے تمام داخلی وخارجی حصوں میں ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر نصب کئے گئے تھے۔ جہاں ہر آنے والے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
شیخ الاسلام نے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روحانیت مادیت میں بدل رہی ہے لوگ اپنے بزرگوں کے عقیدے سے پھر رہے ہیں، اہل علم محنت کی بجائے شہرت پر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں جبکہ سوچوں میں جمود علم کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہن غصے، حسد و بغض اور نفرتوں سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے حصول علم کی گنجائش ختم ہو چکی ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام کمیونٹی کو ملت کے طور پر پیش کیا۔ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چوہدری اسماعیل سندھو آج مورخہ 19 مارچ 2012 کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
مورخہ 11 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے ڈونگی کلاں داخلی دولتالہ میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 23 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی،
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بھارتی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انڈیا کی ریاست گجرات کے ضلع کَچھ میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا انسانیت کا علمبردار ہوتا ہے۔ اسلام سے بڑھ کر نفس انسانی کے احترام کا فلسفہ کسی مذہب نے نہیں دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.