سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے مورخہ 8 مارچ 2009ء کو پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ماڈل ٹاؤن میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، زاہد اسلام، جواد حامد اور سہیل رضا بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یکم مارچ 2009ء کو استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان میلاد امن مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مارچ کا آغاز کوپن ہیگن مرکز نیروبرو سٹیشن سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی آل پاکستان مشائخ کانفرنس 3 مارچ 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء و مشائخ عظام اور پیران کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو گوشہ درود کے ہال میں منعقد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ 9 مارچ کی رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کرکے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔
بارسلونا، سپین کے معروف کالج Institut Thau کے طلبہ و طالبات نے مورخہ 24 فروری 2009ء کو اپنے اساتذہ کے ہمراہ منہاج اسلامک سنٹر کا معلوماتی دورہ کیا۔ مسجد پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے نائب ناظم ویلفیئر چودھری پرویز اختر نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اعلیٰ سطحی وفد نے مورخہ 26 فروری 2009ء کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، نائب صدر چودھری ظفر اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے صدر طارق چودھری، ناظم منہاج القرآن فرانس فیصل علی قادری، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد سہیل بٹ اور ناظم ویلفیئر مہر محمد ارشد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں موجود تنظیمات نے ہفتہ تقریبات ’’ قائد ڈے‘‘ کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اور اس موقع پر خصوصی محافل اورپروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی، سندھ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس مورخہ 28 فروری 2009ء کو ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا اور کیو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کیو ٹی وی پر براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کراچی اور سندھ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 19 فروری بروز جمعرات کو بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشاں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 23 فروری 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تشریف لائے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور لاہور کی جملہ تنظیمات کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات مورخہ 22 فروری 2009ء کو ہوئی۔ ملاقات کے لئے امام اعظم امام ابوحنیفہ ہال میں خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ PP-10 کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.