سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شمالی پنجاب کے مختلف شہروں لالیاں ضلع چنیوٹ، کوٹلہ ارب علی خاں ضلع گجرات، جھنگ، مریدکے، چیچہ وطنی ضلع ساہیوال، شاہکوٹ ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ، گجرات، راہوالی ضلع گوجرانوالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی رہنماوں نے کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں روجھان، فاضل پور، راجن پور، داجل یارو کھوسہ، ڈیرہ غازی خان، چوٹی اور تونسہ شریف میں ایک مکمل موبائل ہسپتال (موبائل میڈیکل وین) معہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، لیب اور ادویات روانہ کر دی ہے۔ موبائل ہاسپتال متاثرین کا مکمل فری علاج کرے گا اور انہیں ادویات بھی مفت دی جائیں گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شمالی پنجاب میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپس کے نگرانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔ انجینئر محمد رفیق نے بتایا کہ شمالی پنجاب میں 50 مقامات پر ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔
منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی ملاقات 17 ستمبر 2022ء کو ہو گی۔ منہاجینز کی آن لائن میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے فرید ملت ریسرچ انستی ٹیوٹ کے سکالرز کے ساتھ منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس محمد جواد حامد (نائب صدر منہاجینز و نائب ناظم اعلیٰ ایڈمن) کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیالکوٹ، کلہر کہار، کلور کوٹ اور سرگودھا میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں منہاج القرآن کے کارکن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں قائم کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء جمع کی جا رہی ہیں، جنہیں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تونسہ شریف کی نواحی بستی لغاری میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں اہل علاقہ متاثرین سیلاب کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام کے پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر متاثرینِ سیلاب کی بروقت اور صحیح امداد کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد جلد ہی خیمہ بستیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہنگامی بنیادوں میں مختلف شہروں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔
نظام المدارس پاکستان کی سالانہ تقریب انعامات مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پوزیشن ہولڈر تمام طلباء و طالبات کو شاندار کامیابی پر مُبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطاء فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز میں دینے کا اعلان کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ان طلباء و طالبات کو فیسوں میں رعایت دینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی جن طلباء و طالبات کے گھر سیلاب اور بارشوں سے منہدم ہوئے اور ان کے والدین کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں ''Economic Development of Pakistan through zakah & Islamic finance'' کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو زکوۃ و عشر کی وصولی اور اس کی تقسیم کے نئے نظام کی ضرورت ہے، عشر، زکوۃ کے محکمہ اور صاحب ثروت لوگوں کے اشتراک سے نقد رقم کی صورت میں زکوۃ دینے کی بجائے مستحق لوگوں کو کاروباری اشیاء دے کر انھیں پاؤں پر کھڑا کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی انجینئر رفیق نجم نے کہا ہے کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنے کے لئے قوم کی مثبت رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے کے عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین 28 اگست کو سہ پہر 3 بجے ٹیولپ ہال میں سیمینار میں پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کے لئے مکمل روڈ میپ دیں گے۔ جس پر عمل کر کے ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن بھی کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.