سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز کے ساتھ طویل دورانیہ پر مشتمل اہم میٹنگ کی، جس میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے نئی تکمیل شدہ کتب پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی کتب کی جلد اور معیاری طباعت کے بارے میں تفصیلی ہدایات فرمائیں، تاکہ نئی کتب کو جلد از جلد زیورِ طباعت سے آراستہ کرکے عوام الناس اور علمی و ادبی اور مذہبی حلقوں تک پہنچایا جائے۔
فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے سینئر اسکالر ڈاکٹر محمد افضل قادری نے یونی ورسٹی آف لاہور سے ’’آزاد تجارت کا اِسلامی تصور اور مسلم ممالک‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہیں اس اعزاز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، سٹاف ممبران FMRi اور دیگر قائدین کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ”وقت کی اہمیت“ شائع ہو گئی ہے۔ ٹائم فریم اور ”ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں انتہائی معلومات افزاء کتاب مرتب کی گئی ہے۔کتاب کے مطالعہ سے نوجوان اپنی زندگی میں مثبت اور بامقصد تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن پوریکے قلعہ کالر والہ ضلع سیالکوٹ کے کارکن ملک محمد شفیق قادری مرحوم کے گاؤں جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے سے گریز کئے جانے کے حوالے سے احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان عیدالاضحی کی چھٹیوں اور قربانی مہم کے دوران خدمات انجام دیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا دستوری اجلاس 22 جون 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے حوالے سے قائمہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے ویژن 2025ء کے اہداف اور پیش رفت کے حوالے سے سپریم کونسل کو بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ مرکزی قیادت نے تنظیمی استحکام اور دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کے تناظر میں 908 دورہ جات کئے جن سے تنظیمی سطح پر تحرک پیدا ہوا اور رفاقتوں اور لائف ٹائم ممبر شپ میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ابغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 31ویں عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور سمیت دنیا بھر میں روحانی و دعائیہ تقریبات شروع ہو گئیں۔ دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن میں 31ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول ﷺ اور مزار مبارک کے غسل مبارک و چادر پوشی سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی محفل کا اہتمام ریندی مرکز پر کیا گیا، جس میں علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر ریندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جامع المصطفیٰ میسی ساگا میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، نائب صدر غلام سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ احمد اعوان، منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کو خالق کائنات نے وہ مقام و مرتبہ عطا کیا ہے جو کائنات میں کسی اور نبی کو عطا نہ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 17جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 کو بیگناہ کارکنوں کا خون کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم اور سیاہ ترین باب ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام مدینۃ الزھراء بریڈ فورڈ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، منہاج القران کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے معززین خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن والسال برطانیہ کے زیراہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل والسل ڈاکٹر علی اکبر قادری نے پروگرام کی کمپئرنگ کی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو ناصرف یاد کرنا بلکہ ان کے انصاف کے لیے آواز بلند کرنا بھی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جاکر شہدا کے ورثا سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.