سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل کے دورہ گوجرانوالہ کے حوالے سے تمام فورمز اور عہدیداروں سے مشاورت کی۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام پی پی 59 میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے محافل میلاد کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی محفل میں شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، وفد میں بیرسٹر عامر حسن اور سید حسن مرتضیٰ شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وفد نے جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، گوشہ درود اور منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے گوشۂ درود میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعدازاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کروائی۔
سجادہ نشین حسین آباد شریف اور سربراہ تحریک حسینیت پاکستان سید محمد شمس الرحمن مشہدی حسینی حیدری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو 20 جلدوں پر مشتمل تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر اپنا منظوم ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ کائنات انسانی کے لیے پیغام رحمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سراپا رحمت ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر پیر پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کے صاحبزادے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی اورپیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری سجادہ نشین درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سیہون شریف نے ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کا لائف ممبر بننے پر مبارکباد دی۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے عالمی میلاد کانفرنس میں تفسیر قرآن کے مکمل ہونے کی خوشخبری سنائی تھی، اب آپ تمام احباب کیلئے یقیناً یہ بات انتہائی خوشی کا باعث ہوگی اور تفسیر قرآن کے حوالے سے اب اپڈیٹ یہ ہے کہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر اعلان کرنے کے بعد تمام صفحات جو جب جلدوں پر تقسیم کیا تو مفصل تفسیر 16 جلدوں کی بجائے 20 جلدوں پر مشتمل ہے، اسی طرح مختصر تفسیر القرآن بھی 8 جلدوں پر مشتمل ہے۔
مہتمم جامعہ اسلامیہ سراج العلوم جان پور ضلع رحیم یار خان صاحبزادہ مفتی پیر مظہر محمود درانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو 20 جلدوں مشتمل تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر مفتی پیر مظہر محمود درانی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عصرِ حاضر میں استاذیم حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا شمار بھی ایسی نابغہ روزگار شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے چند روز قبل عربی زبان میں 20 جلدوں پر مشتمل تفسیر القرآن تصنیف فرمائی۔ ایسی نابغہ روزگار ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور اُن کی فِکر کے اَثرات بھی کئی صدیوں پر محیط ہوتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے 23 اکتوبر 2021ء کو سوک سنٹر مٹاٹا میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن جنوبی افریقہ کے امیر مولانا قاری سید رفیق علی شاہ نے کہا کہ امت مسلمہ کی بقاء رسول اللہ ﷺ کی سیرت پر عمل سے ممکن ہے۔ محفل میں جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے ممبر چیف مانڈلا منڈیلا ، پاکستانی ہائی کمیشن جنوبی افریقہ کے کونسلر سید ارغام رضا اور اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی افریقہ کے صدر ڈاکٹر ابراہیم خان تھے۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن جنوبی افریقہ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت (18ربیع الاول) کے موقع پر القادریہ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، حفیظ چوہدری، حافظ عابد بشیر، محمد منشاء اور حفیظ الرحمن شریک ہوئے۔
منہاج القرآن ہجیرہ ضلع پونچھ کے زیراہتمام تنظیمی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تنظیمی عہدیداروں کو بتایا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک گیر تنظیم سازی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرے ٹوریا جنوبی افریقہ کے زیراہتمام منہاج القرآن پیرے ٹوریا کے رہنماء جاوید اقبال کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن جنوبی افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل، صدر پیرے ٹوریا شیر افضل، جنرل سیکڑی یوتھ لیگ وسیم اور ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب عالمِ اسلام کی ایک قابلِ فخر شخصیت ہیں اور اُن کی خدمات لائقِ صد تحسین ہیں۔ اللہ کریم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی عمر اور دینی و علمی کاوشوں میں مزید برکت عطاء فرمائے، آمین‘‘۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے ڈائریکٹر لارل ہوم اِنٹرنیشنل اسکولز اور شعبہ کریکلم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر علی وقار قادری کو علومِ اِسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔ اُن کے مقالہ کا موضوع ’’ڈاکٹر محمد اِقبال اور ڈاکٹر برہان اَحمد فاروقی کے قرآنی اَفکار کا تقابلی مطالعہ‘‘ ہے۔ شیخ الاسلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لیے ڈاکٹر علی وقار قادری کی خدمات کو خوب سراہا اور ان کے علم و عمل میں مزید اِضافے کی دعاؤں سے نوازا۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ڈاکٹر علی وقار قادری کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.