سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انتہا پسندی، عدم برداشت اور فرقہ واریت کے اس دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں امن، اعتدال اور اتحاد امت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی 1 ہزار سے زائد تصانیف اور ہزاروں لیکچرز کے ذریعے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو علم اور کتاب سے محبت کرنے کا شعور دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاھور اور جملہ فورمز کے زونل اور پی پی عہدیداراں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے، دہشت گرد اور دہشتگردانہ سوچ ختم نہیں ہوئی۔ عوام اور اداروں کو آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی۔ بدلتے ہوئے سیاسی، سماجی،معاشی،علاقائی حالات کے تناظر میں مذہبی، سماجی تحریکوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ اسلام نے ہر موضوع پر رہنمائی مہیا کی ہے۔ عصری تقاضوں کے مطابق اسلام کی تعلیمات دنیا تک پہنچانا ہوں گی۔
سویڈن میں سفیرِ پاکستان ظہور احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القران انٹرنیشنل مالمو سویڈن کا وِزٹ کیا۔ منہاج القران مالمو سویڈن کے صدر عامر صادق نے تنظیم کے اہم عہدیداروں اور اراکین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد اویس قادری نے معزز سفیر کو نماز جمعہ کی جماعت سے پہلے سٹیج پر خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن کوٹلی لوہاراں کے زیراہتمام کوٹلی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور عظیم الشان کانفرنس’’شان سیدہ کائنات‘‘ سلام اللہ علیہا و ’’عظمت شیخین‘‘ کریمین رضی اللہ تعالی عنہما، 25 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سربراہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی مفسر قرآن مفکر اسلام حضرت پیر سید ریاض حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شان اہل بیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جو کچھ بھی ملا، سیدہ کائنات کے قدموں کا صدقہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ کے ناظم بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ محترمہ اور شیخ محمد نواز شریف منہاجین کی دادی جان انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں۔ نماز جنازہ 24 جون 2021ء بروز جمعرات کو الہ آباد ٹھینگ موڑ کے نواحی گاؤں موضع رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ بابا ولی محمد سرکار پر ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک کا ماہانہ اجلاس منہاج اسلامک سنٹر فتح جنگ میں منعقد ہوا، اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں سید راحت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن اور غلام مرتضی قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم اور رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ اور تمام فورمز کے نمائندوں نے بھی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی تقریب کے مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج ایجوکیشن گوجرانوالہ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر خادم حسین طاہر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کو ڈسکہ روڈ پر ان کے آبائی گاوں آلوشدیو میں سپرد خاک کیا گیا۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ایم ڈی ڈاکٹر ساجد محمود، ڈائریکٹر شعیب طاہر اور انتظامیہ نے خادم حسین طاہر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور جوہر ٹاؤن میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی، مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ اسسٹنٹ شیخ محمد ضیاء الحق رازی کی پھوپھی جان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا، پاکستان عوامی تحریک اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کو کامیاب منعقد کرنے پر تمام فورمز کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن اریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہر انسان کی عزت و حرمت ہے اور قتل کا بدلہ قتل یعنی قصاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوئے اور شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے چچا جان چوھدری ناصر محمود انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جواد حامد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اللہ رب العزت چوھدری ناصر محمود مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔
تحریک منہاج القران تلمبہ ضلع خانیوال کے سرپرست حاجی محمد اشرف روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ وہ جمعرات کو شھدائے ماڈل ٹاؤن ریلی میں شرکت کے بعد سینئر تحریکی، محمد نواز ہمجانہ کے ساتھ میاں چنوں سے تلمبہ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئے، بعدازاں انہیں نشتر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم حاجی محمد اشرف جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی بانی ممبر اور تحریک منہاج القرآن کی دیرینہ رفیقہ ڈاکٹر نوشابہ حمید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.