سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر رجانہ میں منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کا ورکر اور عہدیدار کبھی بھی خدمت دین سے دور نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں خود کو خدمت دین اور خدمت انسانی کے لیے ہمہ وقت وقف رکھنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، جنرل سیکرٹری خالد اقبال، سیکرٹری فنانس سید طارق عمران، فنانس ایڈوائزر غلام رسول اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر ان کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
منہاج القران فرینکفرٹ جرمنی کے مرکز پر 30 مئی 2021ء کو فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فرینکفرٹ کے گرد و نواح سے کثیر افراد نے شرکت کی۔ عرس کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ تقریب میں علامہ فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے فرید ملت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ محمد عمر، راجہ محمد یاسین، سید عروج الحسن، عرفان عارف اور محمد کاشف خان نے بحضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کے زیراہتمام چیچہ وطنی میں تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد منہاج القران اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ تقریب سے علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے نسبت، سنگت اور صحبت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے مرکز مسجد ’’غوث الاعظم‘‘ میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48 ویں سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت محمد رضی نیازی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا) نے کی جبکہ پاکستانی اور عرب کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی سالانہ تقریب جھنگ میں ان کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ مختلف علماء و مشائخ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی عرس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات 22 مئی 2021ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تنظیمات کو مثالی اور اعلیٰ کارکردگی پر انفرادی و اجتماعی ایوارڈ دئیے گئے۔ اس موقع پر سنٹرل پنجاب کی مختلف ضلعی تنظیمات کو زکوۃ مہم، چرم ہائے قربانی مہم، عالمی میلادکانفرس، ممبرشپ، قائد ڈے تقربیات، قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقربیات اور covid -19 میں نمایاں کارکردگی کی حامل تنظیمات کو ایوارڈز دیئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام رامفورڈ مرکز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب 29 مئی 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ محمد ذیشان قادری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیراہتمام عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ یاسر نسیم نے ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی شخصیت کے بہت سارے گوشوں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن سٹاک ہوم سویڈن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر عرس تقریب آن لائن منعقد کی گئی۔ تقریب میں علامہ محمد اویس قادری نے سویڈن کے شہر مالمو سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.