سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ‘‘ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کو عطا ہونے والا سب سے بڑا اور دائمی معجزہ ہے، قرآن مجید کے بعد دوسرا سب سے بڑا معجزہ معراج ہے، عرب دنیا میں واقعہ معراج کو الإسراء والمعراج پکارا جاتا ہے، الإسراء کا لفط قرآن سے اور معراج کا لفظ احادیث مبارکہ سے لیا گیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ حضرت علامہ سید جواد حسین نقوی کی خصوصی دعوت پر ’’مکتبۃ الکتاب المبین‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی، اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، ڈاکٹر طارق پیرزادہ، ڈاکٹر علی اکبر قادری، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کی مناسبت سے "اِتحادِ اُمت و شیخ الاسلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت۔ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے علمی، فکری اور تجدیدی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمگیر علمی، فلاحی کردار کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے تعلیمی، اصلاحی و تربیتی پروگرامز کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے قائد ڈے کی شاندار تقریبات کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر تمام تنظیمات، فورمز شعبہ جات کو مبارک باد دی۔
شہرہ آفاق کتب کے مصنف، ادیب اور صوفی حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ کے 29ویں عرس کے موقع پر 8 مارچ 2021ء کو الحمراء ہال لاہور میں ’واصف علی واصف سیمینار‘کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے جنہوں نے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔ منعقدہ سیمینار میں معروف مذہبی، سماجی اور ادبی شخصیات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن سکھر نے قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا، شیخ الاسلام کی 70 ویں سالگرہ کا کیک تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کاٹا، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سکھر کے ذمہ داران مخدوم جمیل احمد، بشیر احمد جونیجو، منہاج علماء کونسل اپر سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، قاضی نوید احمد اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اختتام تقریب پر دعا کی گئی۔
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے شرکاء سے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ رانا آصف جمیل کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ رانا آصف جمیل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے گرانقدر علمی، تحقیقی خدمات انجام دیں ہیں اور فکری اعتبار سے منتشر امت کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں متحد کرنے کیلئے عملی کاوشیں کیں ہیں۔ عقائد اسلامیہ کا تحفظ، علم و تحقیق کا فروغ اور اتحادِ امت تحریک منہاج القرآن کی شناخت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 28 فروری 2021ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد اور اس کے ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت صحافی تنظیموں کے ذمہ داران اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام کراؤن ہوٹل لطیف آباد میں 2 مارچ 2021 کو ’شیخ الاسلام کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پاکستان میں ہر نظام مفلوج ہو گیا ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستانی قومیت اور ثقافت کے بارے بھی غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ جو کسی معاشرے پر ایسا وقت آ جائے تو وہ مردہ معاشرہ کہلاتا ہے۔ ایسے مردہ معاشرے میں روح پھونکنے کے لئے اللہ پاک مجدد بھیجتا ہے۔ ہم خوش نصيب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں مجدد وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحبت اور سنگت نصیب کی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے عہدیداران و رفقاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فی زمانہ منہاج القرآن نوجوانوں کی تعلیم اور اخلاقی تربیت کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی اصلاحی تحریک ہے، منہاج القرآن نے امت مسلمہ کو تعلیم و تربیت کے مثالی ادارے دیے، منہاج القرآن علم و تحقیق اور بیدارئ شعور کی تحریک ہے انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے علم کے فروغ، عقائد صحیحہ کی ترویج و اشاعت اور متشدد رویوں کی بیخ کنی کے لیے 1000 سے زائد کتب تحریر و تالیف کیں، جن میں سے 600 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، یہ کتب اہل علم، لیکچررز، پروفیسرز، متلاشیان حق، اساتذہ، ریسرچرز اور طلباء و طالبات کی علمی تحقیقی راہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں انچھن سٹی،کمپو سٹی، جنوی (پیونتھک)، چھانگوان اور بوسان میں مختصر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ سالگرہ کی ان تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور گلہائے عقیدت پیش کیے گئے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں نظام المدارس پاکستان کے دفتر کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات اتحاد و یگانگت، باہمی اخوت، تحمل و برداشت اور اعتدال و میانہ روی کا درس دیتی ہیں۔ اسلام ہر نوع کی انتہاپسندی، فرقہ واریت اور فتنہ و فساد کی نفی کرتا ہے۔ اسلام کی نظریاتی، اخلاقی اور فکری عمارت ’لا تفرقو‘ اور ’امۃ وسطا‘ کی بنیاد پر استوار ہوا ہے۔ اسلام کی اسی جامع فکر اور انسانیت نواز نظریات کو فروغ دینے اور دینی اور عصری تعلیمی، اخلاقی و روحانی اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ’نظام المدارس پاکستان‘ قائم کیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.