سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں قوم کو آزادی کی عظیم نعمت نصیب ہوئی۔ عظیم قائد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے نوجوان علم، امن اور تحقیق کا راستہ اختیار کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیٔ پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سینئر رہنما جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحاق، میاں طاہر یعقوب شریک تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس تقریب میں ظہرانہ دیا گیا۔ 25 دسمبر 2020ء کو کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کرسمس تقریب کے شرکاء کو خصوصی کھانا دیا۔
تحریک منہاج القرآن شور کوٹ کے زیراہتمام وریام والا پی پی 128 میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا گیا، منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن شورکوٹ کے عہدیدار اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔
سیدنا حضرت عیسیٰ ابن مریم علیھم السلام کی ولادت کے موقع پر 25 دسمبر 2020ء کو پاکستان کی مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا انعقاد جوش و جذبہ سے کیا۔ لاہور میں سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل کیتھو لک چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ سیبسٹین فرانسس شاء، نولکھا پریسبٹرین چرچ یونائٹیڈ کرسچین ہاسپٹل آف پاکستان کے ڈاکٹر مارڈیریٹر ڈاکٹر مجید ایبل، پیس سنٹر کیتھولک ڈومنیکن آرڈر آف پاکستان کے ڈائریکٹر فادر جیمز چنن اور کیتھڈرل ریزوریکشن چرچ آف پاکستان دی مال روڈ لاہور کے بشپ عرفان جمیل کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور لیکچر دیا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 52، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور تحریک کے دیگر فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی حاجی میر عالم انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
حریک منہاج القرآن ضلع میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد ادریس رانا مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر محمد ظفر اقبال طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر افریقی نوجوان ملوکی نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل سے افریقی نوجوان ملوکی نے گذشتہ دنوں ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی کوریا جبکہ پاکستان میں ماموں کانجن میں ادا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکورٹی گارڈ سیف الله (ایس ایس جی) انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے گردوں کی تکلیف کا شکار تھے اور ڈائلیسز پر تھے۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاوالدین پھالیہ پی پی 66 کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت دعوت سے اسکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیدار اور کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی بھی درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کی جانب سے محفل میلاد بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا، جسمیں مرکزی نظامت دعوت کے سکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی علمی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.