سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں منعقدہ 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و سلامتی اور رحمت اللعالمین ہیں، انہوں نے انسانیت کو اخوت، محبت، اعتدال اور رواداری کی تعلیم دی، میں اہانت آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے تمام سربراہان مملکت کو خط لکھوں گا، ہر مذہب میں پیغمبران خدا کی اہانت ایک جرم اور گناہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور میں پاکستان کی مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کے قائدین و رہنماوں نے شرکت کی۔ سکھ رہنماوں میں سردار گوپال سنگھ چاولہ سابق جنرل سیکرٹری سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی و چیئرمین پنجابی سکھ سنگت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکھ برادری دین اسلام کو پیغمبر اسلام جو پیغمبر انسانیت بھی ہیں، آپ کی ولادت پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن، ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ضیافت میلاد 29 اکتوبر 2020ء کو ساؤتھ بیچ ڈربن میں منعقد ہوئی، بارہ ربیع الاول میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تحریک منہاج القران کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی نے آغوش آرفن کئیر ہوم لاہور کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال نے فیصل مشہدی کو آغوش کمپلیکس بارے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آغوش میں مستحقین بچوں کو بلا تفریق لیا جاتا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنے اور آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈار کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز تحریک منہاج القرآن کی مرکزی جامع مسجد ماڈل ٹاون کے امام جنازہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے پڑھائی۔ تدفین ان کے آبائی علاقہ شیخوپورہ میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد دکن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یکوت پورہ، جالپالی، تالاب، امان نگر، الجبیل کالونی اور عثمان نگر کے علاقوں کے سیلاب متاثرین سمیت 13 سو متاثرہ خاندانوں کو مختلف امدادی اشیاء دی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کا 40ویں یوم تاسیس اور جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام سالانہ جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین (صدر MQI نٹال) کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج فیملیز، علماء و مشائخ کرام، ڈاکٹرز، مسلم تاجر برادری، خواتین و حضرات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور پر ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ جناح میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ پیر سید شاہ حسین گردیزی، آغا باقر عباسی زیدی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی قائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں کے معززین بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغوش انتظامیہ کی طرف ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا گیا۔ تقریب میں آغوش کمپلیکس کے بچوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ ان کی 38ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ 12 روزہ محافل میلاد و ضیافت میلاد میں 23 اکتوبر 2020ء کو مختلف مذاہب کے نمائندگان اور مختلف مسالک کے علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور بین المذاہب رواداری سیمنار کے موضوع پر منعقدہ ضیافت میلاد میں سکھ، عیسائی، ہندو رہنماؤں کے علاوہ مختلف مسالک سے معزز علماء کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔
لارل ہوم انٹرنیشنل سکولز کے قیام کے 4 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین لارل ہوم انٹرنیشنل سکولز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لارل ہوم سکولز کے ایم ڈی ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، ڈائریکٹر لارل ہوم سکول اور پرنسپلز لارل ہوم سکولز بھی موجود تھے۔
سید محمد ارشد محمود شاہ (High Wycombe UK) کے بڑے بھائی سید امتیاز حسین شاہ بخاری کا کھڑی شریف میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین و کارکنان منہاج القرآن نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.