سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پھالیہ: تحریکِ منہاج القرآن و جملہ فورمز تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست بمقام کرسٹل میرج ہال پھالیہ منعقد ہوئی۔
منڈی بہاؤالدین: علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے تحریک منہاج القرآن چورنڈ، منڈی بہاوالدین کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی نشست سے ’’خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار‘‘ کے موضوع پر مدلل اور فکر انگیز خطاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں میاں بیوی کے باہمی احترام، برداشت، محبت اور ذمہ داریوں کو خاندانی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی ضمانت ہے۔
چکوال: علامہ محمد انعام مصطفوی نے مکہ میرج ہال تحصیل چکوال میں منعقدہ نشست سے ’’علمِ دین انسان کی حقیقی ضرورت‘‘ کے موضوع پر نہایت ایمان افروز، مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ پر جو پہلی وحی نازل فرمائی وہ بھی علم سے متعلق تھی۔
شہرِ اعتکاف 2026| ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا ضروری پیغام
عوامی تاجر اتحاد کے زیرِاہتمام ماہانہ اجلاس اور افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات، عوامی تاجر اتحاد کے عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈبلن آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب اور منہاج نیشنل ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کی طرف سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کے زیراہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں معتکفین و معتکفات کے قیام و طعام اور سحروافطار کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک محض بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا دورانیہ نہیں بلکہ یہ انسانی شخصیت کی ہمہ جہت تربیت کا مہینہ ہے۔
چکوال: علامہ فیاض بشیر قادری نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست سے مکہ ہال، چکوال میں ’’خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں ایمان افروز اور اصلاحی خطاب کیا۔
ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کٹچیرا (Wolfgang Oliver Kutschera) کے ساتھ ملاقات کی۔
تحریکِ منہاج القرآن دھریالہ جالپ کے زیرِاہتمام ہاشمی مارکیٹ میں جاری 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ میاں عنصر مصطفوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
پاکپتن شریف: علامہ سرفراز احمد نے برائٹ اینڈ گروم مارکی پاکپتن شریف میں جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیمات کی اہمیت، اصلاحِ نفس اور معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن کا یہ سلسلہ عوام الناس کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے قریب کرنے اور ان کے اندر عملی تبدیلی پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
ملکوال: تحریکِ منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت اجتماع میں اہلِ علاقہ کی معقول تعداد نے شرکت کی اور قرآن فہمی کے اس علمی سلسلے سے استفادہ کیا۔
سرائے عالمگیر: علامہ عدنان وحید قاسمی نے گرینڈ مارکی میں دروسِ عرفان القرآن کی آخری نشست سے مؤثر اندازِ بیان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن کا مقصد معاشرے میں دینی شعور کو بیدار کرنا اور لوگوں کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے قریب کرنا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.