سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسلام آباد ایمبیسی میں ہونے والی اس ملاقات میں یونانی سفیر ڈیمیٹریوز زویٹوز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی تشخص اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کے معتدل رہنما اور اسکالر ہیں، قیام امن کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ دنیا بھر میں دانشور طبقات ڈاکٹر طاہرالقادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت حسین پیغام امن اور پیغام حق کا نام ہے۔ امام حسین نے باطل یزیدی نظام کے سامنے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے شہادت کو قبول کر لیا۔ معرکہ کربلا اسلام کا آفاقی پیغام امن بن گیا ہے۔ منہاج القرآن کا عالمی پیغام امن و رواداری بھی اس نظریہ پر قائم ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غلبہ اسلام کے لیے باطل طاغوتی طاقتوں اور نظام کے خلاف حق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و اسیر مرحوم سید نور محمد شاہ کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سید نور محمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں، سید نور محمد شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درسِ عرفان اُلقرآن کی تیسری کلاس کا آغاز صغیر احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ کلاس کی لانچنگ کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں لوٹن کی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے زین العابدین نسیم نے کیا جبکہ صغیر احمد اور وقاص احمد نے نعت خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے 19 کروڑ محب وطن عوام افواج پاکستان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ کسی کو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرآت نہیں ہونے دینگے۔ امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ وزیراعظم کا حالیہ دورہ امریکہ ناکام، وقت اور پیسے کا ضیاع ثابت ہوا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن جھنگ کے راہنماء ڈاکٹر عتیق الرحمان سراج کے والد چوہدری سراج دین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے عہدیدان اور کارکنان کے وفد نے ان سے تعزیت کی۔ تعزیت کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے صدر افضال سیال، ناظم مختار احمد قادری اور محمد اقبال شاہ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارکنان شامل تھے۔
سہیل احمد رضا نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کر کے مذہبی عبادت گاہوں پر پابندی بھی ہٹائی جائے۔ عالمی قیام امن کے لیے انڈیا میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور جملہ مرکزی قیادت نے علامہ اسرار احمد اور علامہ وقار احمد اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو عالمی اداروں کے کٹہرے میں لانے کے حوالے سے تفصیلات میڈیا کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں ہیں، جنہوں نے انصاف کا قتل عام کر رکھا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کا بروقت انصاف نہ ملنے پر ہمیں آج ہمیں مجبورا بین الاقوامی اداروں میں دستک دینا پڑی۔ ہم پاکستان میں بھی انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں میں انصاف کا دروازہ اس لیے کھٹکھٹایا ہے کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔
فیسٹیول میں مقامی جرمن کھانوں کو سجایا گیا تھا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کی طرف سے روایتی ایشین فوڈز میں بہترین اور لذیذ ڈشز لگائی گئیں۔ جس میں سموسہ پکوڑا، چکن بریانی، سلاد اور چائے شامل تھی۔ مقامی کمیونٹی نے ایشین ڈشز کو بے حد پسند کیا اور منہاج القرآن کوکنگ ٹیم کی تعریف کی۔
کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔ جس میں آپ نے عالمی فروغِ امن اور انسدادِ دہشت گردی پر مرتب کردہ اپنے نصاب کا تعارف کرایا۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں امن کے قیام اور خارجیت کے خلاف جدوجہد کرنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور (مرکزی قربان گاہ) میں 15 سو سے زائد جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کو ادا کیا گیا۔ گوشت ایک نظم کے تحت غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے مرکزی قربان میں مستحق افراد میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر بلاامتیاز رنگ و نسل، جنس و مذہب، خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 5 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل محمد ابوالکلام کی نگرانی میں 14 سمتبر 2016 کو گوشت کی تقسیم عمل میں آئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے اضلاع چٹاکانگ، ڈھاکہ، کشور گنج، سکھٹ، ٹنگائیل اور ہبی گنج میں گوشت تقسیم کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد محمود بھٹی کی والدہ محترمہ جمعہ کی شب انتقال کر گئیں (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحومہ کے انتقال پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مسکین فیض الرحمن درانی سمیت مرکزی قائدین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.