سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام سرگودھا پاکستان کے امیر چودھری محمد اسماعیل سندھو اورایم سی بی یورپ کے سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن جاپان کے سابق صدرمحمد ابوبکرصدیق کی ٹیلی فون کے ذریعے عیادت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو یوم پاکستان منایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان کی شب وروز محنت سے بچوں میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیات اور قرارداد پاکستان کے موضوعات پر تقرریں ہوئیں۔
گوجرخان (عبدالستار نیازی) منہاج ماڈل سکول جبوکسی اعوان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج کا انعقاد 23 مارچ (یوم پاکستان) بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے منہاج ماڈل سکول جبوکسی اعوان یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی میں کیاگیا۔ پروگرام کی صدارت پیر سید نعیم الحسن شاہ (آستانہ عالیہ جنڈ مہلو شریف) نے کی
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان راولپنڈی کے زیراہتمام 23 مارچ کو پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، بعد ازاں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی گئیں جس میں قائد ملت محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیاگیا
تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل منہاجین کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ 2012 کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید صاحبزادہ جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن دبئی ملک فخر زمان عادل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذیلی مرکز پونتوکومبوہ کی انتظامیہ نے مورخہ 26 مارچ 2102ء کو پیرس میں ترکی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت میں شرکت کے لئے منہاج القرآن مرکز لاکورنیوفرانس تشریف لائے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور جملہ تنظیمات نے شیخ زاہد فیاض کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری (ساؤتھ کوریا) کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل (منہاجین) کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء کو امین بنگلہ فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب امین پور بنگلہ میں صبح 11 بجے منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، عبدالمالک گل ناظم تحریک منہاج القرآن PP64 فیصل آباد، حسن جوئیہ نائب صدر PP64 فیصل آباد کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مورخہ 22 مارچ 2012 کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر محمد ایس ایم ضمیر نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمان درانی، سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام، پنجاب کے صدر لہراسب خان گوندل، جنرل سیکرٹری پنجاب ایم ایچ شاہین اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے
مورخہ 21 مارچ 2012 بروز بدھ صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد صدر یوتھ لیگ بابر مغل کے گھر میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سعدیہ رفیق نے ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو تحصیل کمالیہ میں محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نو شابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے کامیاب دورہ انڈیا کے بعد 20 مارچ 2012ء کو برطانیہ پہنچ گئے۔ نئی دہلی سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی قائدین نے شیخ الاسلام کا پروقار استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.