سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یونین کونسل بدو ملی تحصیل نارووال میں 5 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلیم عباس قادری نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری اور مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔
کھوئی رٹہ کے ہونہار و ذہین طالب علم اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کھوئی رٹہ کے صدر عثمان شوکت نے بی ایس سی اعلیٰ نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں پاس کرلی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات 2011ء میں 606 نمبر لے کر بوائز ڈگری کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 20 نومبر 2011ء بروز اتوار بوقت صبح 10:00 بجے امیر پنجاب کی زیرصدارت مرکز پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بیداری شعور طلبہ اجتماع آج ناصر باغ لاہور میں سج گیا ہے، جو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی طلبہ اجتماع ہے۔ جس کا مقصد موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے طلبہ اور نوجوان کو اہم پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیسے لانی ہے۔ اور اس سیاسی کرپٹ نظام سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ تاکہ اہل اور شفاف قیادت سامنے آ سکے اور ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ لاہور میں 19 نومبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ طلبہ و طالبات سے شرکت کی۔ طلبہ اجتماع کے معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی ہمشیرہ کی چوتھی برسی کے موقع پر مورخہ 19 نومبر 2011ء بروز اتوار کو قرآن خوانی کی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بیداری شعور طلبہ اجتماع اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ طلبہ اور نوجوان ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔ طلبہ اجتماع Minhaj TV پر پوری دنیا میں براہ راست دیکھا جائے گا اس طرح ملک اور بیرون ملک کے کروڑوں طلبہ اور نوجوان بھی بالواسطہ طور پر اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں گے۔ اجتماع میں شرکت کیلئے بلوچستان اور سندھ سے ہزاروں طلبہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ناصر باغ کو خیر مقدمی بینزز سے سجا دیا گیا ہے۔
19 نومبر کو پنجاب یونیورسٹی لاہور ناصر باغ میں ہونے والے آل پاکستان بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلہ میں گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ایک ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 81 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد تحصیل کونسل کے سبزہ زار میں کیا گیا۔ جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگردِ رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام بیداریِ شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے طلبہ کو خصوصی ہدایات دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تلاوت و نعت کے بعد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے صدر ملک عمر فاروق نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 نومبر کو ناصر باغ، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہونے والا بیداریِ شعور طلباء اجتماع پاکستان کی تاریخ کا بڑا اور منفرد اجتماع ہوگا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنی ابتداء سے ہی اللہ رب العزت کی عنایات اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر شفقت سے مالامال ہے۔ منہاج القرآن کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے محمد عباس (صدر)، محمد سلیم (نائب صدر)، عبدالوھاب (ناظم)، حافظ نثار احمد (ناظم دعوت و تربیت) اور محمد سعید (ناظم مالیات) کی کاوشوں سے مورخہ 12 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب میں انڈین نوجوان نے صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد 14 نومبر 2011ء کو مصر واپس پہنچ گئے ہیں جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصر کے طلبہ نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ان دنوں اعلیٰ تعلیم کے لیے عارضی طور پر مصر مقیم ہیں۔
تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو میاں چنوں کے ذیلی یونٹ میں بیداری شعور کنونشن و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد شکیل ثانی نے کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
کھوئیرٹہ آزاد کشمیر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام بیداری شعور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی میں حافظ آفتاب احمد ضیاء، عرفان محمود مغل قادری، حافظ محمد وسیم زیدی، ظفر اقبال غازی، عثمان شوکت، خاقان حیدر، کامران سلطان اور ابرار منہاجین نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.