سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
وطن عزیز میں دوسروں پر الزام تراشی اور کفر و گستاخی رسول کے فتاویٰ لگانا بعض فتنہ پرور علماء کا روز مرہ کا معمول ہے۔ بعض اوقات ایسے فتاویٰ سے نوبت قتل و غارت گری اور فساد عامہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ان فتنہ پرور نام نہاد علماء سے اگر کوئی اختلاف کرے تو اُس پر بھی کفر و ارتداد اور گستاخی رسول کے فتاویٰ لگا دیے جاتے ہیں۔ نتیجتاً حقیقت شناس علماء بھی اپنی عزت بچانے کے لیے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔ اندریں حالات ہمیشہ کی طرح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اِس اہم موضوع پر نہایت دقیق علمی و تحقیقی اور مفصل گفتگو فرمائی ہے
جرمنی کے خوبصورت شہراوریورپ کے ٹریڈ میٹروپ سنٹر فرینکفرٹ میں ہر سال مختلف انٹرنیشنل فیئرز کا اہتمام کیاجاتا ہے جس میں بک فیئر کا ایک اپنا مقام ہے۔اس بک فیئر میں پوری دنیا کے ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے جس میں سپورٹس، ادب، سائنس، مذہب اور بہت سے موضوعات پر کتابیں پیش کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں ان کے بے تحاشہ اشاعتی ادارے اپنے کاروبار اور صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام اسی واں درس عرفان القرآن کا اہتمام مورخہ 10 اکتوبر 2011ء کو ہوا، جس میں مرکز سے علامہ محمد فیاض بشیر قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں علامہ نصیر بابر اور راؤ محمد اسحق شامل ہیں۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین ومعلمات آئیں دین سیکھیں کورس 9 اکتوبر 2011 کو سٹی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں کثیر علماء مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی سے تمام فورمز علماء کونسل، ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 08 اکتوبر 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرارداد امن پر دستخط کروانے کا انتظام کیا گیا۔ جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں افراد نے قرارداد لند ن برائے امن پر دستخط کئے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو پر مورخہ 08 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ کو حج کیمپ 2011ء کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مناسک حج اور سفری معلومات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے17ویں یوم تاسیس کے موقع پر MSM چکوال کے زیراہتمام بیداری شعور طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالعمار مُنعم ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال نے کی۔ اس موقع پر جب عبدالعمار مُنعم طلباء کے جھرمٹ میں پنڈال میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 6 اکتوبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی چھت پر پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ روحانی اجتماع میں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے تحت معلمین اور معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ کا انعقاد راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹریٹ کیا گیا، جہاں مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے ناظم ویلفیئر باؤ عبدالمجید کے گھر مورخہ 2 اکتوبر 2011ء بروز اتوار بعد از نماز عشاء محفل حلقات درود و سلام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مدثر حسین مصطفوی نے حاصل کی جبکہ حاجی اشفاق زیدی اور محمد منظور نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کی یوتھ لیگ میں 14 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان الوادعی تقریب 2 اکتوبر 2011 کو انوار کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ یکم اکتوبر بروز ہفتہ 2011ء کو جامع مسجد مدینہ گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت قاری محمد احمد رضا رضوی نے کی جبکہ صاحبزادہ طاہر محمود رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی
مورخہ یکم اکتوبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے صفہ ہال میں ویمن مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات محترمہ سمیرا رفاقت ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ اجلاس میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ، محترمہ نوشابہ ضیاء ناظمہ تربیت، محترمہ سدرہ کرامت ناظمہ دعوت، محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM، محترمہ افنان بابر نائب ناظمہ تربیت، محترمہ نائلہ جعفر نائب ناظمہ دعوت اور محترمہ نبیلہ یوسف نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پلندری اسلام پورہ آزاد کشمیر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے مضافاتی علاقہ اسلام پورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.