سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سالانہ پروگرام اور گوشہ درود میں ماہ جون 2011ء کا روحانی اجتماع 29 جون کو منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال میں کیا گیا، جہاں خواتین کے لیے الگ باپردہ انتظام تھا۔ پنڈال کے سامنے گوشہ درود کے گوشہ نشینان الگ نشتوں پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ڈیرہ بگٹی کے زیر اہتمام 29 جون 2011 بمطابق 26 رجب المرجب 1432ھ کو ظفر کالونی سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت معروف مذہبی شخصیت حاجی محمد عثمان سہروردی نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب تحریک سے وابستہ علاقے کی معروف شخصیت پیر طریقت الحاج امیر الدین سیفی نے کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (کھوائی چنگ) ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء بروز منگل بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عمران نے حاصل کی، مطیع الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جبکہ ارشد محمود، عبدالمجید اور سید تنویر حسین شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآں لودھراں کے زیراہتمام 27 ویں شب رجب 1432 ھجری کے موقع پر "معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت قاری اسداللہ نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے خصوصی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے گئے۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو) فرانس کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء بروز منگل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حس میر قادری نے کی۔
آسٹریا کے مشہور مزاحیہ شاعر حاجی اسلم ملتانی اور پاک ایشیاء کلچر ویانا کے نائب صدر سید مظفر حسین شاہ نے مورخہ 27 جون 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور منہاج القرآن کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت و درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے بڑے قافلے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست نیاز محمد خان انتقال کر گئے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) نیاز محمد خان روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین گئے تھے۔ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کے بعد انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار کو ’’آؤ قرآن سیکھیں‘‘ کے سلسلہ میں ساتواں اور آخری لیکچر سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ) جرمنی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار کو عظیم الشان کانفرنس بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انچھن) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوارکو آمنہ مسجد میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفیق حاجی محمد الطاف (مرحوم) کی پہلی برسی کے سلسلہ میں مورخہ 26 جون 2011 بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں مذہبی،سیاسی، سماجی، سپورٹس، تاجر برادری، صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار EKEBERG گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور ان کے والدین نے بھر پور حصہ لیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.