سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مؤرّخہ 24 فروری 2011 کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں شعبہ علوم اِسلامیہ اور شعبہ عربی کے ایم۔ فل اور پی۔ ایچ۔ ڈی اسکالرز سے رابطہ آفس پاکستان برانچ کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں لیکچر دیا۔
مؤرخہ 23 فروری 2011ء کو واگ پاکستان برانچ کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے واگ پاکستان برانچ کی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مورخہ 23 فروری بروز بدھ بزمِ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سیشن 12-2011ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بزمِ منہاج کی طرف سے پہلی مرتبہ 60 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن اور حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 60 سالگرہ کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشترکہ تقریب کا اہتمام مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں کیا گیا۔
امیگریشن کمشنر برائے بارسلونا Daniel Torres نے مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل کو منہاج اسلامک سنٹر بار سلونا کا دورہ کیا اور بارسلونا کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ امیگریشن کمشنر بارسلونا کے ساتھ ان کے معاون Nestor بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے محمد اقبال چودھری (صدر مصالحتی کونسل)، نوید احمد اندلسی (ناظم)، چودھری پرویز اختر (صدر ویلفیئر)، محمد نواز قادری (فنانس سیکرٹری) اور منہاج ویمن لیگ سپین کی عہدیداران موجود تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ دنیا کے پانچ براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلسہ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارات امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو اوکاڑہ میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے اجراء کیلئے معلمین و معلمات کا تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد سکالرز نے شرکت کی۔ مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی اور معلم کبیر عرفان القرآن کورس محمد شفیق البغدادی نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس پلاتیہ کوجیہ امونیا سے شروع ہو کر سینتگما تک پہنچا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی ضلعی تنظیم بلزانو کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو بلزانو شہر کے میونسپل ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ اقدس شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ذکا ء اللہ، شوکت حسین، محمد علی اور اویس شہزاد نے حاصل کی، بچوں نے مختلف گروپس کی طرف سے بھی نعتیں پیش کیں۔ نقابت کے فرائض محمد ندیم نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء برورز اتوار بارسلونا کے اسپورٹس ہال El Raval میں 15 ویں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نوح سے سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو شی ہنگ سٹی کے بہت بڑے سپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے ’’قائد ڈے‘‘ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) محمد شاہد لطیف مہمان خصوصی تھے جبکہ DCO کوٹلی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد 19 فروری 2011ء کو کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے قائدین علامہ منیر حسین قادری، چودھری محمد حنیف اور راجہ جاوید اقبال کے علاوہ چیئرمین پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھران کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں منعقد ہونے والی اس محفل نعت میں ضلع بھر کے معروف نعت خواں حضرات نے نعت خوانی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.