سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں میں اشرف ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔آپ کا یہ دورہ تنظیمی ٹوور کا حصہ تھا۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، سینئر نائب صدر رانا اشرف علی خاں، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل اور قاری اسماعیل مہرآبادی نے خصوصی شرکت کی۔
تحر یک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نفرنس‘‘ میر پور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 66 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔رانا محمد ادریس قادری نےمحرم الحرام کے حوالے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حسین اس ذات کا نام ہے کہ جس کی رضا کا طالب خود خدا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تحصیلی ناظمین کے لیے 2 رروزہ ورکشاپ 25 دسمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز دوپہر تین بجے ہوا اور 26 دسمبر 2010ء کو شام 5:00 بجے تک جاری رہی۔
لودہراں میں کل جماعتی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں نے بھر پور شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کی ریلی کی قیادت صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن علامہ نصیر بابر اور چودھری عبد الغفار سنبل نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام سلام قائد اعظم کنونشن تحصیل کونسل کے گھلو ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے کی جبکہ مہمان خصوصی ساجد ندیم گوندل مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم تھے۔ مہمان اعزاز چودھری رضوان یوسف ڈویژنل صدر ملتان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نیکیا مرکز کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر یورپین کونسل محمد اعجاز وڑائچ اور ناظم یورپین کونسل محمد بلال اپل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت نے 22 دسمبر 2010 ء کو معلمین و معلمات کیلئے 10 روزہ تربیتی کیمپ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہو گیا ہے۔ کیمپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد معلمین و معلمات سکالرز شریک ہیں۔ کیمپ میں شریک سکالرز کو علم التجوید، تفسیر، گرائمر اور طریقہ تدریس پر مشتمل عرفان القرآن (ترجمہ قرآن) کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔
مورخہ 20 دسمبر 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس بعنوان ’’احیائے اسلام اور خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر سلطان فیاض الحسن، پیر جمیل الرحمٰن چشتی، نامور محقق اور مصنف حسن عسکری، محترمہ مہناز رفیع، سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، محترمہ لبنٰی زیدی و دیگر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 دسمبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز مغرب شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے محفل ذکر اہل بیت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج القرآن کے تمام مراکز میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ ریندی مرکز میں 10 محرم الحرام کی شب شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 19 نومبر 2010 بروز جمعۃ المبارک کو جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر سووان سٹی کوریا کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کپیسلی مرکز کے زیراہتمام مورخہ 19 دسمبر 2010ء کو دوسری سالانہ ذکر امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ رفقاء و اراکین کے علاوہ ایتھنز اور گرد و نواح سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تیمور علی عابد نے قرآن پاک کی آیات بینات سے کیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.