سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بادالونانے 11 جون بروز جمعۃ المبارک کو مقامی سپورٹس گراؤنڈ میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃالمبارک بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 11 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو ڈنمارک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور تمام تنظیمات کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی مجلس شوریٰ، ایگزیکٹو، ویمن لیگ، ویمن یوتھ لیگ، مسلم یوتھ لیگ، منہاج سکالرز فورم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک آما کے نمائندگان موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے 14.7 ملین کرونز سے یورپ کا سب سے بڑا، وسیع، کشادہ اور کثیر المقاصد سنٹر خریدا ہے۔ جس کے باقاعدہ افتتاح جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 11 جون 2010ء کو کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں اہل سنت و الجماعت کی نامور شخصیات، تنظیمات اور مدارس کے نمائندگان پر مشتمل مشترکہ مشاورتی اجلاس مورخہ 6 جون 2010ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مرکزی وفد کے ہمراہ مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات بارسلونا، سپین پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وفد میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین، منہاج القرآن لوگرونیو کے نائب صدر غضنفر حسین اور سیکریٹری جنرل رفاقت علی شامل تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے عہدیداران سے مورخہ 10 جون 2010ء کو ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن لوگرونیو کے غضنفر حسین، رفاقت علی، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی اور منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا سپین کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات رات 10 بجے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا، لوگرونیا، گاندیا اور گرد و نواح میں رہنے والے رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
ورکر کنونشن کے دوران یتیم بچوں کی کفالت کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ آغوش کی تعمیر کے سلسلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران میں MWF کی طرف سے اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات کو بیگ ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن لوگرونیا کے غضنفر حسین اور رفاقت علی نے شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے دورہ فرانس کے دوران منہاج ویمن لیگ نے مورخہ 9 جون 2010ء کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر ویمن لیگ فہمیدہ اشفاق کے علاوہ منہاج سسٹر لیگ نے شرکت کی۔
مرکز منہاج القرآن کی نئی اپ گریڈیشن میں تعمیری، تکنیکی اور مالی تعاون کرنے والے مخلصین کو انتطامیہ کی طرف سے شیلڈز پیش کی گئیں، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے شیلڈز پیش کیں۔ شیلڈز حاصل کرنے والوں میں رانا سرور، رانا بشارت، ملک محمد سرور، شہزاد احمد، عبدالستار، ابرار شفقت، حاجی نعیم جوڑا، حاجی ایوب، صوفی نیاز، منظور بھٹی، اعظم جاوید، حاجی یعقوب، حاجی اعجاز، غلام عباس، اور حاجی اشفاق احمد شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ فرانس کے دورا ن 9 جون 2010 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلٰی، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، امیر تحریک علامہ حسن میر قادری، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران نے شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض یورپ کے دورہ کے دوران مورخہ 8 جون 2010ء کو فرانس پہنچ گئے۔ سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری اور دیگر قائدین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے صاحبزادہ صاحب کا فرانس پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.