سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 23 مارچ جو قوم اپنی تاریخ بھول جاتی ہے، وہ اپنے حافظے سے محروم ہو جاتی ہے۔ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔ 23 مارچ کی اہمیت کے حوالے سے ہم میں سے بہت سوں کو اب صرف اتنا ہی یاد رہ گیا ہے کہ اب سے 70 سال پہلے 1940 میں لاہور کے اقبال پارک (اس وقت کے منٹو پارک) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی صدارت میں کل ہند مسلم لیگ کے اجلاس عام میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ملک کے قیام کی قرار داد پیش کی گئی تھی
منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چودھری محمد آصف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کيا گيا۔ اس با برکت محفل ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے مرکزي قائدين کے علاوہ مختلف لوگوں نے شرکت کي۔ منہاج نعت کونسل میچراتا اور منہاج القرآن ميچراتا کي صوبائی ایگزیکٹیو کے ممبران بھي محفل ميں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل میچراتا اٹلي کے زیراہتمام 20 مارچ 2010ء کو سید امتیاز شاہ کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میں مقامی ایگزیکٹیو منہاج القرآن کے علاوہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ 19 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ میلاد مارچ سنٹرل اسٹیشن سے شروع ہو کر پیاساریپیلیگا پر ختم ہوا۔ میلان کے سنٹرل اسٹیشن تک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں فقید المثال جلوس نکالا گیا۔
دہشت گردی اور فتنہء خوارج کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 600 سے زائد صفحات پر مشتمل مبسوط تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی 18 مارچ 2010ء کو ہالیڈے ان ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ لندن میں فتویٰ کی عظیم الشان تقریب رونمائی کے بعد اسے پاکستان میں بھی پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں تمام مہانوں، براتوں اور شرکاء کے لیے وی آئی پی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زيراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 14 مارچ 2010 کو منعقد ہوئي۔ شاديوں کي يہ تقريب پی او ایف ویلفیئر شادی ہال واہ کینٹ ميں منعقد کي گئي، جس ميں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعليٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصي تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تمام ضلعی تنظیمات کا ہنگامی اجلاس 14 مارچ 2010ء کو تنظیم کے ضلعی صدر دفتر چاندنی چوک میں ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے صدر اعجاز حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔
منہاج القرآن يوتھ ليگ روالپنڈي کا اجلاس 14 مارچ 2010ء کو چاندني چوک روالپنڈي ميں ہوا۔ جس کي صدارت منہاج يوتھ ليگ کے صدر بلال مصطفوي نے کي۔ اجلاس ميں روالپنڈي يوتھ ليگ کے عہديداروں نے بھي شرکت کي۔
سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ ڈاکٹر عابد عزیز خان مورخہ 12 مارچ کو صبح اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ہالینڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے۔
ماہ ربیع الاول میں 12 مارچ بروز جمعہ کا سورج اہل ناروے اور بالخصوص اہل درامن کے لیے ایک عظیم خوشخبری لے کر طلوع ہوا، بلڈنگ کمیٹی کے سربراہ ساجد مختار نے بتایا کہ اہل درامن اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے کیونکہ 22 سال کی طویل جہد و جہد کے بعد بارہ مارچ کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
دنیا کی قدیم ترین اسلامی یونیورسٹی جامعۃ الازہر کے سربراہ اور الازہر مسجد کے امام ڈاکٹر محمد سید طنطاوی سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 51 واں پروگرام 11 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ پروگرام گوشہ درود کے ہال کی چھت پر ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم الفحاحیل کی طرف سے 11 مارچ 2010ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں کویت بھر سے منہاج القرآن کے کارکن، رفقاء، وابستگان، قائدین اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور تعداد میں شرکت کی
کویت کے سابق وزیر مذہبی امور الشیخ یوسف ہاشم الرفاعی اور الازہر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے ڈائریکٹر الشیخ ابولیلیٰ نے لندن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں عیدگاہ شریف راولپنڈی کے گدی نشین پیر نقیب الرحمن، بھگار شریف کے گدی نشین اور دعوہ اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ساجد الرحمن اور پاکستان عوامی تحریک کے وائس چیئرمین آغا مرتضیٰ پویا بھی شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.