سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
27 دسمبر 2009ء بروز اتوار 10 محرم الحرام کو منہاج القرآن اٹلی کی ذیلی تنظیم ’’وچینزا‘‘ نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں وچینزا اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و زن اور بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیر اہتمام یوم عاشور پر 10 محرم الحرام، 27 دسمبر 2009ء کو "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس"کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ منہاج القرآن برلن اور پاک محمد مسجد برلن نے مشترکہ طور پر یہ کانفرنس کرائی جس میں برلن کی مذہبی، سیاسی، رفاہی تنظیموں کے علاوہ کاروباری شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔
عرفان القرآن کمیٹی سمبڑیال اور نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2009ء کو درس عرفان القرآن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو فورسٹار میرج ہال سمبڑیال میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی ناظم دعوت علامہ مولانا ظہیر احمد نقشبندی نے کی جبکہ منہاج القرآن کے صوبائی ناظم تنظیمات سید توقیر شاہ مہمان خصوصی تھے
امریکن مسلم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ امریکہ کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورہ امریکہ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امریکن مسلم کونسل کی دعوت پر خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اس سلسلہ میں 27 دسمبر 2009ء کوامریکی ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم سکالرز کے علاوہ عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے مذہبی پیشواء بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں 26 دسمبر 2009ء کو ’’شہدائے کربلا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی میں منہاج القرآن اٹلی کی ایگزیکٹو اور اٹالین نو مسلم محمد ادریس شازلی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں کارپی اور گردونواح سے خواتین و حضرات، معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 25 دسمبر 2009ء کو ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 25 دسمبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب کارپی اٹلی میں مرکزی ناظم ظہیر انجم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ ریجوایلملیا، مودنہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اقدس شہزاد نے حاصل کی جبکہ گلہائے عقیدت محمد خالد حسین نے نچھاور کئے۔
مورخہ 25 دسمبر 09ء کو پاکستان ایمبیسی کوریا کی جانب سے یوم ولادت قائد اعظم کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام Hamilton Hotel Iteawon کے ڈائمنڈ ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں سفیر پاکستان مراد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں کورین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2009ء کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں مقامی مسلمان کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی مسیحی کمیونٹی اور کرسچین رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی کے شعبہ ’’عربی و اسلامیات‘‘ کے زیر اہتمام ایم فل پروگرام کی کامیابی کے بعد پی ایچ ڈی پروگرام کو بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ڈی (Ph.D ) پروگرام کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر 2009ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے ممبر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی تھے
کمالیہ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر محمد حسین ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے اپنا تعمیر شدہ گھر منہاج القرآن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ اس گھر کی رجسٹری بمع ٹرانسفر لیٹر ادارہ کو دے دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن 21 دسمبر 2009ء کو راولپنڈی پریس کلب میں ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی حافظ عبد الجبار عباسی نے کی جبکہ نائب امیر پنجاب انار خان گوندل اور منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے ناظم سعید اقبال راجہ مہمان خصوصی تھے۔
میرپور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر امور منگلا ڈیم چوہدری منیر حسین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکز کی طرف سے صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی سینئر نائب ناظم دعوت مہمان خصوصی تھے
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ہیپی کرسمس کی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں 17 دسمبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک کی فیڈرل کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی کے طالبعلم شفاقت علی نے مصر کی یونیورسٹی ’’جامعۃ الدول العربیۃ‘‘میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز سے ایم فل کی ڈگری +A گریڈ کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ وہ یونیورسٹی میں یہ منفرداعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.