سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے وزٹ کے لئے تشریف لائے، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری کے گھر تحریک منھاج القرآن تحصیل کمالیہ کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے زیر اہتمام شوریٰ کے قیام کے بعد پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شوریٰ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت دعوت و تربیت کے ناظم چن نصیب نے حاصل کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کی سعادت صوفی افضل نے حاصل کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 15 نومبر 2009ء کو ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے احباب میں لائف ممبرشپ کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت فضاء علی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائدین کے وفد نے صوبہ سندھ کا تنظیمی و تربیتی دورہ کیا۔ دورہ 4 نومبر سے 15 نومبر 2009ء تک دس روز کے دورانیہ پر مشتمل تھا۔ وفد میں راقم الحروف کے علاوہ مرکزی ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، مرکزی ناظم دعوت میاں عبد القادر، سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ظہیر عباس گجر اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ امجد حسین جٹ شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 15 نومبر 2009ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو شیک لی کمیونٹی ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹرز میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب امیر اور سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری 14 نومبر 2009ء کو تنظیمی و دعوتی دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ بیرگامو کے ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے آپ کا نہایت شاندار استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام بندھن میرج ہال میں عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہر مکتب فکر کے علماء اور طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز قاری حضور بخش سعیدی کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل کے ساتھیوں نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے سلسلہ میں دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں سالانہ محفل ختم پاک کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سابق صدر اور دیرینہ رہنماء میاں محمد اکرام مورخہ 11 نومبر کو پاکستان میں آبائی شہر چک جھمرہ (فیصل آباد) میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے نائب ناظم میاں مقصوداکرام کے والد ہیں اور منہاج القرآن جرمنی کے بانی اور سینئر رہنماؤں میں شامل ہوتے تھے۔ میاں محمد اکرام صاحب (مرحوم) کی مشن مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت کیلئے تاریخی اور گرانقدر خدمات ہیں۔
تحريک منہاج القرآن کے مرکزي قائدين نے وسيم اکرم کي اہليہ ہما وسيم کے انتقال پر تعزيت کي ہے۔ ناظم امور خارجہ جي ايم ملک کي سربراہي ميں مرکزي قائدين کا وفد وسيم اکرم کے گھر گيا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع سالانہ محفل قرات و نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل 10 نومبر 2009ء کو بزم قادریہ کے زیراہتمام صفہ ہال (گوشہء درود) تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں 9 نومبر 2009ء کو مزار اقبال پر حاضری دی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر لوگوں میں فکر اقبال سے شناسائی پیدا کرنے کیلئے ’’پیام اقبال کارواں‘‘ چلایا گیا۔ جس کی قیادت ایم ایس ایم، لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی نے کی۔ کارواں مرکز سے صبح 10 بجے لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی طرف روانہ ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ سیمینار بعنوان ''تو شاہیں ہے بجلیوں میں آشیاں تعمیر کر'' کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.