سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے سکالر علامہ اظہر سعید جاپان کے کامیاب تنظیمی و دعوتی دورے کے بعد واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ علامہ اظہر سعید کی انگلینڈ واپسی سے قبل ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
شيخ الاسلام نے "خلوت" کے موضوع پر خطاب کيا۔ آپ نے کہا کہ امام ابو القاسم القشيري نے "رسالہ القشيريۃ" ميں بيان کيا ہے کہ خلوت کي ابتداء يہ ہے کہ انسان لوگوں سے ملنے جلنے اور اخلاط سے بچے۔ خلوت کي انتہاء يہ ہے کہ انسان اللہ سے محبت کا رشتہ اس قدر مضبوط کر لے کہ وہ لوگوں ميں بھي بيٹھے تو اللہ سے دور نہ ہو۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ناروے میں مقیم سفیر محترم غزالی اور ویلفیئر اتاشی جمشید پرویزی نے گذشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن، ناروے کے مرکز کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے قائدین سے ملاقات کی اور ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔
شيخ الاسلام نے خلوت اور خاموشي کے حوالے سے امام غزالي رحمۃ اللہ عليہ کي کتاب احياء العلوم سے " زبان کے خرافات" بيان کيے۔ آپ نے کہا زبان انسان کي سب سے بڑي دشمن ہے۔ جس نے زبان کو کنٹرول کر ليا تو وہ فلاح پا گيا۔ شيخ الاسلام نے کہا کہ کثرت گفتگو حسن کلام کے خلاف ہے۔ اسلام کا حسن يہ ہے کہ بے مقصد چيزوں کو چھوڑ ديا جائے، کيونکہ انسان کي خطاؤں کي جڑ اس کي زبان ہے۔
تحريک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2009ء کے پہلا دن کا آغاز نماز فجر ميں درود و سلام کي تسبيحات اور انفرادي ذکر اذکار سے ہوا۔ آج کے دن کی خاص بات شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کا خطاب تھا جو دن گیارہ بجے کینیڈا سے براہ راست ہوا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ کی انتظامیہ کی طرف سے ’’وزڈم لائرز فورم‘‘ اور ’’ینگ لائرز فورم‘‘ کے اعزاز میں 8 ستمبر 2009ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سبزہ زار میں ہونے والی افطار پارٹی تقریب کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
حرمین شریفین کے بعد تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا کے سب سے بڑے "شہر اعتکاف" میں دنیا بھر سے ہزاروں فرزاندان اسلام 11 ستمبر 2009ء کو اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ "فہم دین، تزکیہ نفس، توبہ اور آنسوؤں کی بستی" میں اعتکاف کے لیے بیرون ممالک سے معزز معتفکین کی آمد کا سلسلہ ایک ہفتہ قبل شروع ہوا تھا۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شہر اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 11 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی اعتکاف میں شیخ الاسلام کی سرپرستی میں ہزاروں افراد معتکف ہوں گے۔
دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور ستنام انٹرپرائزز دہلی کی خصوصی دعوت پر ڈائیریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا یکم ستمبر 2009ء کو آٹھ روزہ دورہ پر دہلی بک فیئر میں شرکت کے لئے انڈیا گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین بارسلونا سے سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرنیو کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ آپ کا یہ دورہ مورخہ 9 ستمبر بروز اتوار کو ہوا۔ اس دورہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر خرم شبیر بھی آپ کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف 2009ء کمیٹی کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شہر اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی اعتکاف میں اندورن ملک و بیرونی ممالک سے ہزاروں افراد شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، گارج لے گونس سارسل میں ایک یہودی پیئر دائیری نے جمعہ کی نماز میں اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر مرکز سارسل قاری طاہر عباس کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ ان کا نیا نام محمد ناصر رکھا گیا۔
4 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے بارسلونا کے قریبی شہر بادالونا Badalona میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنا خطاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ آغوش کے بارے معلومات دیں اور بتایا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق یتیم بچے کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بالکل قریب ہو گا اتنا قریب جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں آپس میں قریب ہوتی ہیں
ناروے کی Blindern یونیورسٹی میں مسلم سٹوڈنٹ سپفن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے ناروے کے وزیر خارجہ Jonas Ghar Store اور کرسچین پبلک پارٹی کی مرکزی رہنما Janne Haland Matlary نے شرکت کی۔ تقریب میں مسلمان طلبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں نارویجن سٹوڈنٹس کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القران ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سیرت کانفرنس حضرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزھراء کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے اوسلو اور گرد و نواح سے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت فاطمہ ظفر کے حصہ میں آئی، انہوں نے اپنی پُرسوز آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت کی اور حاضرین محفل کو کلام الہی سے سرُور بخشا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.