سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج نیوز، تحریک منہاج القرآن کا آفیشل خبرنامہ دیکھیں اور ہمیں اپنے تبصرے سے نوازیں تاکہ ہم اسے مزید بہتر طریقے سے پیش کر سکیں۔ شکریہ
چھٹی سالانہ محفل قرات و نعت بسلسلہ یوم وصال حضور قدوۃ الاولیاء شیخ المشائخ سیدنا طاہر علاؤالدین قدس سرہ العزیز القادری الجیلانی البغدادی
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ کو خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ اس سلسلہ میں 18 نومبر 2008ء کو ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں معزز مہمان کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے چار رکنی وفد کیساتھ اس دعوت میں شرکت کی۔
سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری 14 نومبر کو منہاج القرآن فرانس کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ ایئر پورٹ پر حاجی گلزار احمد، محمد نعیم چوہدری، علامہ اقبال اعظم، رانا محمد اشرف، چوہدری محمد سعید، نعمان اسلم، تنویر گلزار اور دیگر عہدیداران نے سفیر یورپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’طلبہ امن مارچ‘‘ مورخہ 13 نومبر 2008ء کو ہوا۔ لاہور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک اس پرامن مارچ میں ایم ایس ایم لاہور کے مختلف کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 12 نومبر 2008ء کو پاکپتن شریف کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظمیات محترمہ راضیہ شاہین اور محترمہ صائمہ فیاض شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 9 نومبر کو گلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی مذہبی اور سیاسی تاریخ میں کبھی بھی جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ نہیں اپنایا گیا۔ ہم نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی ہمیشہ سختی سے مذمت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اور ہم نے کبھی بھی اس پر قدغن لگا کر یا غیراخلاقی انداز اختیار کر کے اپنا موقف منوانے کی کوشش نہیں کی۔
متحدہ عرب امارات کے امیر کے سینئر ایڈوائزر الشیخ علی بن عبدالرحمٰن الہاشمی مورخہ 8 نومبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 6 نومبر 2008ء کو ہوئی۔ ماہ نومبر میں ہونے والا یہ مجموعی طور پر 35 واں ماہانہ پروگرام تھا۔ مرکزی سیکرٹریٹ، زیر تعمیر مینارۃ السلام کے سائے میں اس بقع نور پروگرام کو گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کے امدادی سامان لئے ٹرکوں کا پہلا قافلہ گزشتہ رات متاثرین زلزلہ کے لئے زیارت اور پشین روانہ ہو گیا۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش، کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے، جوتے، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا سپین نے یکم نومبر 2008ء کو بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ Rambla del Raval پرلگایا۔ یہ جگہ پاکستانی کیمونٹی میں پریشان رمبلا کے نام سے مشہور ہے۔ اس امدادی کیمپ میں بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی اور بالخصوص مقامی لوگوں نے متاثرینِ زلزلہ کی مدد کے لیے بھرپور حصہ لیا اور اپنی امدادی رقوم جمع کروائیں ۔
مؤرخہ 31 اکتوبر 2008 ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کانفرنس ہال میں ضلعی کوآرڈینیٹرز برائے حلقہ ہائے درود کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مرکز کی نمائندگی شیخ زاہد فیاض صاحب (نائب ناظم اعلٰی) نے کی جبکہ اجلاس کی صدارت محترم الحاج محمد سلیم قادری صاحب نے کی۔
مؤرخہ 30 اکتوبر بروز جمعرات کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کا ہنگامی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی، ناظم ممبر شپ حاجی محمد نذیر اداسی، ناظم مالیات ارشد محمود اور ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبا ل چوہدری نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.