تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ماہانہ درس قرآن کا پروگرام نیشنل ہال
پیپلز کالونی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس قادری نے
خصوصی خطاب کیا۔ امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ نے
اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل چوہدری مشتاق علی چیمہ مہمان خصوصی
تھے۔ ان کے علاوہ شفقت سندھو، حاجی امین قادری، میاں عبدالقادر، رانا محمد طاہر سلیم،
حافظ محمد اکرم اور انصر کموکا بھی دیگر مہمانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں اساتذہ
کرام، مختلف طبقہ ہائے فکر کے حاضرین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔