سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یوتھ لیگ کے قومی یوتھ کنونشن سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بڑی سازش کا شکار ہے۔ بدعنوانی اور نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب کچھ بہا کر لے گیا۔ آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک بنایا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر 21 جنوری بروز ھفتہ کو سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران، جن میں ھیڈ آف قونصلیٹ احسان کریم، ھیڈ آف پریس دانیال گیلانی، ڈیفنس اتاشی کموڈور رضوان، نیول اتاشی کیپٹن شفیق شامل تھے، کے ھمراہ مرکز لاکورنیو تشریف لائے اور منہاج القرآن کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق مصطفوی معاشرے کا قیام ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین و کارکنان چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، اوپننگ بیٹسمین عابد علی اور فاسٹ باؤلر محمد عباس نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کبڈی پلیئر و ٹرینر اولپمپیئن مس راحیلہ اور مس عمارا بھی موجود تھیں۔
حافظ محمد احمد خطیب نے 20 جنوری 2023 کو مرکز منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کا دورہ کیا، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ محمد آصف جمیل نے ان کا استقبال کیا۔ استقبال میں محمد توحید، شاہد انوربیلا، رانا فہیم شہباز اور عادل پٹیل شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کٹھہ سگھرال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شرکت و گفتگو کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ میں شریک سینکڑوں طلباء کو امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ طلباء کی کونسلنگ کیلئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔
بزم منہاج اور بزم قادريه کے زیرانتظام 18 جنوری 2023ء کو مقابلہ حسن قراءت، مقابلہ سیرت کوئز اور اُردو مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے طلبہ نے مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’اللغة العربية لغة الاسلام‘‘ منعقد کیا۔ جس میں طلبہ نے مدلل انداز عربی زبان کے ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ محمد سعید احمد اسعد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد سعید احمد اسعد اہلسنت و جماعت کی ایک معتبر علمی شخصیت تھے۔ آپ نے ساری زندگی دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں صرف کی۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد اشفاق نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 7 جنوری 2022 کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس کی زیرنگرانی ملتان کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے زیرانتظام 4 جنوری 2023ء کو اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اردو تقریری مقابلہ بعنوان قائد اعظم اور آج کا پاکستان اور انگریزی تقریری مقابلہ Quid Azam Muhammad Ali Jinnah and Today’s Pakistan کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے نہایت خوبصورت اور مدلل انداز میں قائداعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کے ارتقاء پر بحث کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.