سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی اور علی مسجد مال کوریانو میں پہلا حلقہ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی طلعت چیمہ اور علی عمران بھٹی چئیرمین AUTOS MALL COREANO نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کے تعلق چار جہات پر مشتمل ہوتا ہے، پہلا طبقہ وہ ہے جو اللہ سے دنیا طلب کرتا ہو۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جو اپنے مالک سے دوزخ سے نجات اور جنت کا سوال کرتا ہے۔ پہلے دونوں طبقے عبادت کے بدلے دنیا یا آخرت کا سودا کرتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سکھر ڈویژن اور ضلع کھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی، اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے متاثرین سیلاب کو فوڈ بیگ، منرل واٹر، ہائی جین کٹس، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 40ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ غلام مرتضی علوی نے ’’ذکرِ حضرت یوسف علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس سے پہلے نشست کا آغاز حامد وسیم نے تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لاڑکانہ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں فوڈ بیگ، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں شکار میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپو سے بلوچستان اور سندھ بھر کے متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی تقسیم کی جا رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع صحبت پور میں حالیہ سیلاب کی وجہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لئے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔ خیمہ بستی میں مقیم خاندانوں کو بروقت تیار کھانا، پینے کا صاف پانی، راشن، طبی سہولیات اور ہائی جین کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے شکار پور میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں میں فوڈ بیگ، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سندھ رینجرز محمد عامر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقسیمِ راشن پیکج کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عدنان سہیل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، رینجرز کی ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں مقبول گارڈن میرج ہال کروڑ لعل عیسن میں سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم کی گئی، جہاں تقریب میں متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دی گئیں۔
نہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا میں پہاڑ پور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ناظم تنظیمات حافظ عبدالحی علوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، ارشاد اقبال و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ، شگرگڑھ اور ظفروال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوئے، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کنونشنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ ملکی صورتحال اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز ضلع سیالکوٹ بی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے صدر حاجی محمد اسلم بسراء کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں متاثرین سیلاب کو فوڈ بیگز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر تیار کروائی گئی ہائی جین کٹس بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائی جین کٹس ڈیٹرجینٹ پاؤڈرز، باتھ سوپ، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، انڈر گارمنٹس، پیڈز، مگ پر مشتمل ہے۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایم ڈی فیصل حسین نے بتایا کہ ہماری سرویز ٹیم نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے متاثرین کو اشیائے ضروریہ خریدنے میں دقت کا سامنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیروز والا کے زیراہتمام منعقدہ ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا نبی اکرم ﷺ وجۂ تخلیق کائنات ہیں، آپ ﷺ کائنات کا مرکز اور اس کی روح ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیقِ آدم کے وقت حضرت آدم علیہ السلام میں جو روح پھونکی وہ نورِ محمدی ﷺ ہی تھا۔ نبوتِ محمدی ﷺ کا فیصلہ تخلیقِ آدم سے قبل ہوچکا تھا۔ آپ ﷺ انبیاء علیہم السلام کے اوّلین بھی ہیں اور آخرین بھی ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.