سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیالکوٹ، کلہر کہار، کلور کوٹ اور سرگودھا میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں منہاج القرآن کے کارکن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں قائم کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء جمع کی جا رہی ہیں، جنہیں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج القرآن کسووال ضلع ساہیوال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کی صدارت حاجی محمد اسلم سہیل مرزا ضلعی صدر نے کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
نظام المدارس پاکستان کی سالانہ تقریب انعامات مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پوزیشن ہولڈر تمام طلباء و طالبات کو شاندار کامیابی پر مُبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطاء فرمائے۔
ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں ''Economic Development of Pakistan through zakah & Islamic finance'' کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو زکوۃ و عشر کی وصولی اور اس کی تقسیم کے نئے نظام کی ضرورت ہے، عشر، زکوۃ کے محکمہ اور صاحب ثروت لوگوں کے اشتراک سے نقد رقم کی صورت میں زکوۃ دینے کی بجائے مستحق لوگوں کو کاروباری اشیاء دے کر انھیں پاؤں پر کھڑا کیا جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز میں دینے کا اعلان کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ان طلباء و طالبات کو فیسوں میں رعایت دینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی جن طلباء و طالبات کے گھر سیلاب اور بارشوں سے منہدم ہوئے اور ان کے والدین کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی انجینئر رفیق نجم نے کہا ہے کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنے کے لئے قوم کی مثبت رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے کے عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین 28 اگست کو سہ پہر 3 بجے ٹیولپ ہال میں سیمینار میں پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کے لئے مکمل روڈ میپ دیں گے۔ جس پر عمل کر کے ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن بھی کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 168کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال منفی استعمال زحمت ہے۔ بدقسمتی سے شرپسند عناصر سوشل میڈیا کو گمراہی اور نفرت پھیلانے کے لئے کررہے ہیں۔ نوجوان سورۃ الحجرات کی اخلاقی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
تحریک منہاج القرآن دھمتل پی پی 28 ضلع گجرات کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک محمد نسیم نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔
جامع مسجد عرفان القرآن، ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الھدایہ اسلامک سینٹر) اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی 12 میرا جعفر میں ادارہ کے لیے یہ جگہ ملک سراج اور ملک ظفر کی جانب سے وقف کی گئی ہے۔ معزز مہمانوں نے جامع مسجد عرفان القران و ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الہدایہ اسلامک سنٹر) کی عمارت کا اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ سیالکوٹ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 21 اگست 2022ء کو ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ بی محمد اسلم بسراء نے شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن دھمتل پی پی 28 ضلع گجرات کے زیراہتمام ذکر شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’عظمت و شان اہل بیت پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت و مودت اہل بیت اطہار علیھم السلام ہی اصل ایمان ہے۔ امت کے ایمان میں مضبوطی اور پختگی محبت اہل بیت میں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان گنما سنٹر میں37 ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے (ذکرِ خاندان رسول صلی اللہ علیہ وسلم) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی (پیونتھیک سٹی) ساوتھ کوریا کے زیراہتمام ’’ذکر اہلبیت و شہادت امام حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی نے شرکت کی۔ کانفرنس میں امیر منہاج ایشین کونسل محمد جمیل قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 21 اگست 2022ء کو ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ علامہ ثناءاللہ ربانی نے شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.