سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام ’’مصطفوی معاشرہ کے قیام‘‘ کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود و فکر کے حوالے سے گفتگو کی۔
مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام قصر لطیف ریسٹورنٹ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام گرمیوں کی چھٹیوں میں ملک بھر کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لیے دس روزہ فن خطابت و نقابت کورس منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ فن خطابت کورس کی افتتاحی تقریب 28 جون کو منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے افتتاحی کلمات سے کلاس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف ٹرینرز اور سکالرز محمود مسعود قادری، محمد سرفراز قادری، حسن محمود جماعتی اور مہتاب اظہر راجپوت نے لیکچرز دیئے۔
مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام کبیر والا میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 31ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (روز مرہ زندگی میں غیر معمولی گناہ) کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔ انہوں نے گناہوں سے بچنے، استغفار اور توبہ کے درجات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، شہزاد رسول قادری، میاں ممتاز حسین، حاجی محمد اسحاق، محمد الیاس ڈوگر، کیپٹن (ر) عبدالمجید، عابد بشیر قادری، رانا عتیق الرحمان، محسن اقبال سمیت رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
ہانگ کانگ میں Christian Faith Hope Love Church کے ایک 20 رکنی وفد نے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمان وفد کے ساتھ تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے اسلام کے بنیادی عقائد اور تعلیمات کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا سالانہ اجلاس مقامی ریستوران میں ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، عبدالرحمن ملک اور رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور زون کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مرکزی قائدین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ’’نیشنل یوتھ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے یوتھ موومنٹ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ’’یوتھ موومنٹ‘‘ نوجوانوں میں محبت رسول ﷺ کے فروغ کے لیے ’’منہاج مسلم جنریشنز‘‘ کے نام سے کام کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مانچسٹر اولڈہم کی سنٹرل مسجد میں علماء اور سکالرز کے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علماء سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ نارتھ زون کے عہدیداروں اور کارکنان نے شیخ الاسلام کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی گفتگو کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں محفل یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی کتاب مناقب حضرت عثمان غنی رضی اللہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تاریخ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خدمات سے بھری پڑی ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے برطانیہ میں سکاٹ لینڈ میں خدمتِ دین انجام دینے والے علمائے کرام اور مذہبی سکالرز کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام کی حقیقی انسانی و روحانی تعلیمات کے فروغ و احیاء کے لئے علمائے کرام کو فروعی و مسلکی اختلافات سے بالاتر ہونا ہو گا۔ اسلام اتحادِ امت اور اجتماعیت کا دین ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم 2022ء کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد اور سیکرٹری اجتماعی قربانی مہم 2022ء خرم شہزاد نے مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو عرصہ 30 سال سے خدمت انجام دے رہا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.