سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈیجیٹل اخلاقیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلیٰ سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے جامعہ اشرفیہ گئے اورمہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا اسد عبید اشرفی، مولانا حسن زبیر، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مفتی محمد فہیم الحسن تھانوی، مفتی اللہ نواز، مولانا قاری ارشد عبید سے اظہار تعزیت کیا۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری، نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی زیرِ صدارت مرکزی نظامتِ دعوت و تربیت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دعوتی و تربیتی سرگرمیوں، دینی تعلیمات کی مؤثر ترسیل، فکری و روحانی بیداری اور معاشرتی اصلاح کے لیے جاری اور آئندہ پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آسٹریلین کیتھولک یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفی ہاشمی نے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عرفی ہاشمی نے معزز مہمان کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اپنی تصانیف بطورِ تحفہ پیش کیں۔
منہاج ایشین کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ میاں علی عمران اور منہاج ایشین کے صدر عبدالرسول بھٹی نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اس موقع پر وفد کو منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کی سرپرستی میں مختلف تعلیمی، فلاحی و دینی منصوبہ جات کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآں فرقہ واریت سے پاک عالمِ اسلام اور اتحادِ امت کیلئے برسرِ پیکار ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں غلامانِ اہلِ بیت کے زیرِاہتمام تیسرا سالانہ جشنِ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نہایت عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔ محفل میں عاشقانِ اہلِ بیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت علیؑ کی شان و عظمت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ ربانی سے ہوا جس کی سعادت فضیلۃ الشیخ قاری سید خالد حمید شاہ کاظمی نے حاصل کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امیر المؤمنین سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت مولا علیؓ نے علم کو عمل سے، شجاعت کو اخلاق سے اور اقتدار کو عدل و خدمت سے جوڑ کر انسانیت کو قیادت کا وہ معیار دیا جو رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران’’ پاکستان کے معاشی بحران کا حل‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سنگین معاشی حالات سے نکلنے کےلئے محض عارضی اقدامات کافی نہیں بلکہ ایک جامع، غیر سیاسی اور قومی سطح پر معاشی حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے۔
تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں:کرنل(ر) مبشر اقبال
25 دسمبر یومِ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں دن ہے جو ہمیں اس عظیم رہنما کی فکر، جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ہمیں مملکتِ خداداد پاکستان جیسی نعمت عطا ہوئی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت (کرسمس) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا عالمی پیغام دیتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ ”فکر قائد سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی حق گوئی اور دیانتداری کے مخالفین بھی معترف تھے،
بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یومِ پیدائش ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ پاکستان ایک عظیم جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی باصول قیادت کا تحفہ ہے۔ قائدِ اعظمؒ نے قوم کو ایک واضح اور روشن راستہ عطا کیا، یہ راستہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.