سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ناظم ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی پر محفل 20 مارچ 2019 کو جامع مسجد ہاشمی سرگودھا میں ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ سے جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) کی قیادت میں چار رکنی وفد نے شرکت کی، وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور (نائب ناظم دعوت)، محمد منشا مغل (PA ٹو شیخ الاسلام) اور قاری محمد عثمان منہاجین (آزاد کشمیر) بھی شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے آئرش پارلیمنٹیرین، سینیٹرز اور کونسلر سے خصوصی ملاقات کی جن میں ممبر آف پارلیمنٹ جیک کے ہل (ترجمان فوڈ اینڈ ہارٹیکلچر، ٹیمی ڈولی (ترجمان کمیونیکیشن اینڈ نیچرل ریسورسز، مارگریٹ مرفی اومہنی (ترجمان ڈس ایبیلٹی) نائل کولن (ترجمان فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ) مائیکل میک گراتھ (ترجمان فنانس) سینیٹر مارک دہلی (ترجمان فارن افیئرز اینڈ آئرش اوورسیز اور کونسلر سٹی کارلو فینٹن فیلان شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lenasia South کے زیراہتمام عظیم الشاں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا ڈسپلے بھی لگایا گیا جسے لوگوں نے بے حد سراہا اور شیخ الاسلام کو اس بےمثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ میں مستحق اور ضروت مند افراد میں کھانا اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ جس سے تقریبا 300 سے افراد مستفید ہوئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو لوکل کمیونٹی نے بے حد سراہا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کے سلسلہ میں سیمینار ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادرریس قادری، فخر زمان عادل، ڈاکٹر عائشہ رفیق رانجھا، عبیداللہ رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے کہ جو اس کا علم حاصل کرے اس کو صاحب کرامت کر دیتا ہے۔ قرآن مجید علوم کا وہ خزانہ اور منبع ہے جو اس کو پڑھتا ہے تو قرآن اس کو ہدایت بھی دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 16 مارچ 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی ہو یا سیاسی، مذہبی فرقہ پرستی، ہر نوع کی انتہا پسندی اور دہشتگردی انسانیت اور امن عالم کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات اور جملہ تنظیمات کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 16 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر راشد لغاری، علامہ ظہیر الدین، رضوان دلدار، ڈاکٹر طارق سلیم، مظہر دیونہ، جاوید رضا، علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی کارکنان، صحافی اور منہاج القرآن گجرات کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشا میاں عمران مسعود نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو عشائیہ دیا اور ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے گجرات پہنچے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام شہر میں زاہد حسین قادری کی رہائش واقع انصاف سٹی میں ماہانہ گوشہ درود کا افتتاح کر دیا گیا۔ 16 مارچ 2019ء کو ماہانہ حلقہ درود کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ناظم ندیم مصطفائی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی اور دیگر نے فیتہ کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپین ممالک کے کامیاب تنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین و کارکنان استقبال کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک پرامن اور اعلیٰ انسانی اقدار کا حامل ملک ہے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی ضلع قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ انمول شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کواڈینیٹر تنظیمات چوھدری ریاست علی چدھڑ، تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم ندیم مصطفائی، منہاج القرآن پتوکی، منہاج القرآن قصور، منہاج القرآن الہ آباد اور منہاج القرآن چونیاں کے عہدیداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام 7 رجب بروز جمعرات کو خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا۔عرس کی تقریب منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے صدر عبدالرحیم قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ پروگرام میں تحریک کی طرف سے حلقہ درود اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر اسکرین پر دکھایا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.