سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلباء کی تحقیق و تدوین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئی جدید لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 7 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی بھی بطور مہمان شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عالم اسلام آسمان علم وحکمت کا درخشندہ ستارہ تھا تب اس کے حکمران محلات تعمیر کرنے کی بجائے بڑی بڑی لائبریریاں تعمیر کرتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں نئے سال 2019 کے آغاز پر دوسری سالانہ سوشل ویلفیئر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مستحق بچوں اور بوڑھوں میں کپڑے، بسکٹ، سویٹس، چپس، کھانا تقسیم کیا گیا۔ بچوں میں خوبصورت کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا جنوبی افریقہ میں کشمیر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان اور سینٹر فیصل جاوید خان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران اور کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے رانا محمد آصف جمیل خان نے تقریب میں اظہار خیال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے تحصیل روجھان کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور 4 لائف ممبر 3 نئے رفقاء کو تحریک منہاج القرآن کا ممبر بنایا۔ دورے کے دوران تحصیلی عہدے دران سے خصوصی ملاقات کی اور میراں پور یونین کونسل میں حلقہ درود کا آغاز کیا۔
ساوتھ افریقہ کے مشہور شہرڈربن میں 2 فروری 2019ء بروز ہفتہ پاکستانی بزنس مین محمد اسد کے ہاں ایک ذولو بزنس خاتون نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ مقامی افریقن خاتون نے صدر منہاج القران انٹر نیشل KZN ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی اور ان کے ہاتھ قبول اسلام کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے نظامت دعوت کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب 4 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعوت و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ یہ اجلاس حیدرآباد آفس میں منعقد ہوا جسمیں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی اور قائدڈے کی تقریبات منعقد کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مؤرخہ 3 فروری 2019 کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم و تحقیق سے جڑا ہے، علم کی مقدار تو بڑھ رہی ہے مگر معیار گررہا ہے، معیار کو تربیت سے بہتر بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 108 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن 3 فروری 2019ء کو بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کا مؤرخہ 2 فروری 2019 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا، پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، علماء کونسل کے رہنماوں اور گوشہ درود کے گوشہ نشینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور بھر سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل خاں اور دیگر ایگزیکٹیو ممبرا ن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر، ٹیسٹ کرکٹر حسن علی سے جوہانسبرگ میں ملاقات کی۔ حسن علی پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کیساتھ ہیں۔ اس موقع پر حسن علی کو منہاج القرآن کی دُنیا بھر اور ساؤتھ افریقہ میں دین مبین کی ترویج واشاعت کے لئے کاوشوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی بے مثال خدمات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے زیراہتمام 2 فروری 2019 کو سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک شیخ اشفاق احمد، صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، بچوں، والدین اور کمیونٹی کے لوگوں نے بھی رکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 2 فروری 2019 کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کیساتھ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے بتایا کہ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی ریسپانسو ڈیزائن کی گئی ہے، صارفین کی سہولت کیلئے اس میں بیش تر نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.