سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ضیافتِ میلاد کے عنوان سے کارکنان کے اعزاز میں ستائشی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القران اور منہاج القرآن ویمن لیگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تمام ذمہ داران عہدیداران سمیت یونین کونسلز کی تمام ورکرز کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ثناء حفیظ نے خصوصی شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر معروف عالم دین مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی اور انہیں 5 ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کرنے پر مبارکباد دی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا تھا مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا۔ مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو علوم قرآن و سنت پر علمی تحقیقی کتب تحریر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی کام عالم اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے رہنما محمد عمر چشتی کی رہائشگاہ پر محفل نعت منعقد ہوئی، جس میں لاہور سے مرکزی منہاج نعت کونسل کے صدر ظہیر بلالی اور ان کے گروپ نے دف کے ساتھ اپنے پیارے آقا کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میں معروف روحانی شخصیت سید شوکت حسین بخاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محافل نعت فروغِ عشق رسول کا خوبصورت اور بہترین ذریعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن اور سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے مستغیث جواد حامد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی۔ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرأن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد ان کے فیملی ممبران، مرکزی سیکرٹریٹ کی نظامتوں کے سربراہان، مرکزی سٹاف اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں 8 دسمبر 2018ء کو تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آغائی علی اکبر رضائے فرد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میسور میں سکول کے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلہ نعت اور سیرت النبی کوئز منعقد ہوا۔ کوئز اور مقابلہ نعت میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ منہاج نیشنل انگلش سکول میں منہاج النبی انٹرا سکول نعتیہ مقابلہ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں بچوں نے ثناء خوانی کر کے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ محترمہ 7 دسمبر 2018 کو انتقال کر گئیں، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔
جاپان سائتاماکین یاشیو مسجد میں سالانہ محفل میلاد 24 نومبر 2018 بروز ہفتہ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مفتی محمد رضوان یوسفی نے کی، محفل میں علامہ غلام ربانی تیمور نے میلاد کی شرعی حیثیت کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ محفل کا اختتام تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پر ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف جاپان کے صدر معروف کاروباری شخصیت احمد سعید بھٹی نے اپنے گھر میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے شاگرد رشید شیخ الاسلام، علامہ غلام ربانی تیمور کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں محمد سلیم خان اور سید اکمل شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سائیں سلیم شیرو بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار، علماء و مشائخ، سجادگان، اسکالرز، قانون دان، دانشور، کالم نگار، محقین و مصفنفین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 دسمبر 2018 ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سینئر سیاستدان، علماء مشائخ، صحافی اور تمام مکتب فکر کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ تقریب کا آغاز 12 بجے دن ہو گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام گرے اسٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں 2 دسمبر 2018ء کو جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں 106 واں ماہانہ حلقۂ درود منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ایکرنگٹن برطانیہ کے ڈائریکٹر الشیخ الحافظ علامہ عبدالسعید مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈبلن سٹی کونسلر روری میک لینی اور آئرش سیاسی سماجی اہم رکن میری فری مین المروف میری آئرش انصافین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
یکم دسمبر 2018 بروز ہفتہ گماکین جاپان کی تاریخی جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایسا ساکی میں فقید المثال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کانفرنس کی صدارت کی، علامہ غلام ربانی تیمور کانفرنس میں خطاب کیا، ثاقب الرحمن اصغر علی بھنڈر اور محمد حفیظ نے گلہائے عقیدت کی سعادت حاصل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.