سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 06 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے آرگنائزر محمد اسلم مغل، امجد جٹ، سابق امیر چوہدری محمد حفیظ قادری، سٹی کونسلر پی اے ٹی حسن رضا قادری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، حافظ شعیب حسن جلالی اور عطااللہ سبحانی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شر کت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کا اجلاس 05 جون 2016 کو منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے نائب امیر علامہ اختر حسین اسد، ناظم ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی، علامہ کرم داد خان، علامہ محمد سرور خان اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عزیز الحسن اعوان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عالمگیر عظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر سید علی عباس بخاری کے دادا جان اور سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے بھائی خالد مسعود کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس 05 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سيد محمود الحسن جعفری نے کی۔ اجلاس میں ملک محمد سطان، حافظ شبير قادری، حاجی مختار، عبدالرزاق گوندل، شاہد اسلام، حکيم عبدالمجيد اور فيض الحق فيضی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں استقبالِ قائد، 17 جون 2016 کو یومِ شہداء پر مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں شرکت اور آئندہ کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
پیرس کے مرکزی چرچ ’سینٹ میری‘ میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چرچ کی انتظامیہ اور الجزائر کی مسلم کمیونٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرن انٹرنیشنل سمیت منتخب تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرن انٹرنیشنل فرانس کے راہنماؤں محمد نعیم چوھدری اور طاہر عباس گورائیہ نے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم چوھدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امنِ عالم، احترامِ انسانیت اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔
منہاج اسلامک سنٹر ڈربن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے درمیان رمضان المبارک کی آمد پر رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے رہنما محمد ایوب طفیل، چوہدری افضل اور اکمل نقوی موجود تھے۔
ملک گیر ضرب امن مہم کے سلسلے میں منہاج القران یوتھ لیگ کی مرکزی سپورٹس کونسل کے زیراہتمام ضرب امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ 03 جون 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل منہاج القران گراؤنڈ میں القادریہ 299 اور شریعہ سپر اسٹار کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ فائنل میچ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کی گئی۔ رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان، پاک ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر امانت علی تارڑ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ ہوہٹنگ کے امیر قاری شوکت علی مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے جنرل سیکرٹری سرفراز حسین، سید زبیر گیلانی اور عمر بلال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس یکم جون 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن اعوان، اے آر نعیم، غلام محمد قادری، محمودالحسن، میاں امجد قادری، خالد رفیق اور رانا کرامت سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مورخہ 30 مئی 2016ء کو شاہی جامع مسجد طوطلاں میں عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجاد نشین حضرت منشی غلام حسن شہید اور مخدوم زوارالحسن قادری چشتی تھے۔ کنونشن سے خصوصی خطاب منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے دفتر کا افتتاح 30 مئی 2016ء کو حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری، مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، مخدوم زوارالحسن قادری، تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سعید احمد فاروقی، صوبائی ناظم مفتی مطلوب سعیدی، علامہ اکبر سعیدی، تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدر علامہ امیر اظہر سعیدی، ناظم قاری غلام جیلانی نقشبندی، فیض الحسن مکی اور راؤ عارف رضوی سمیت علمائےکرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیرِاہتمام 28 مئی 2016 کو معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقعہ پر عظیم الشان سالانہ میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلاد فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ نعت خوان میلاد رضا قادری اور منہاج ویمن لیگ یورپین کونسل کی جنرل سیکریٹری طاہرہ فردوس نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس 27 مئی 2016 کو کو ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد کے نگران عمران مبارک، رانا وحید شہزاد، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنما ملک سرفراز قادری، منظور حسین رحمانی، مدثر فاروق، بدر رمیض اور احمد انور سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس 27 مئی 2016 کو ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم، رانا محمود الحسن، غلام محمد قادری اور میاں امجد قادری سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیر اہتمام 22 مئی 2016 کو شب برات کے موقع پر ڈی ایس مسجد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں ’شب دعا‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ مرتضٰی علوی نے خطاب کیا۔ شبِ برات کے اس اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.