سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طاہر القادری سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے 30دن کامعاہدہ کیا تھا مگر آپریشنل مجبوری کے باعث اور الیکشن میں تاخیر کے منفی پراوپیگنڈے سے بچنے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن ساٹھ دن میں ہی ہوں گے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے لئے 14دن دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے نگران وزیراعظم اور نگران وزرااعلٰی کے ناموں کی مشاورت کے حوالے سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات کے التوا کے الزام کے تاثر کو زائل کرنے کےلئے انتخابات 60 روز میں ہی کرانے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو 14 روز میں کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ حکومتی اتحادی نگران وزیر اعظم اور نگران وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا عمل کرنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
اسلام آباد 16 فروری 2013 سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل انٹرفیتھ کانفرنس میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے ابتدائی حصہ میں وزیر اعظم پاکستان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پاؤل بھٹی وفاقی وزیر نیشنل ہارمنی، اکرم مسیح گِل وزیر مملکت نیشنل ہارمنی کے علاوہ تمام مذاہب کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 15 فروری 2013 کو بچوں، نوجوانوں اور فیملیز کے لئے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا جس کا مقصد بچوں میں قرآن کریم اور آقاء نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 فروری کو پریس کانفرنس میں کہا کہ میں قانون کی تعلیم دینے والا ہوں، عدالت کا احترام کرتا ہوں، عدالتی ابزرویشن کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تحریک نیشن بلڈنگ کیلئے ہے اور رہے گی، میں قوم کو بدترین نظام سے چھٹکارے کے ساتھ روشن مستقبل دینا چاہتا ہوں۔
کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ علامہ پروفیسر محمد افضال احمد قادری نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے سورہءِ والضحی کے حوالے سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی۔
آستانہ عالیہ بھنگالی شریف، گوجر خان کے سرپرست اعلی پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی۔ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ملکی صورت حال پر تبادلہءِ خیال کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کی طرف سے ہمیشہ تحریک منہاج القرآن کی سرپرستی کی گئی ہے۔ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ بھنگالی شریف تحریک منہاج القرآن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری نور حسین وقاص نے حاصل کی۔ پروگرام کی صدارت چیف ایگزیکٹو MSM محمد ارشد مغل کر رہے تھے۔ جب کہ نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل MSM محمد اویس مصطفوی نے سرانجام دیئے۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جبکہ طلبہ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر کے حافظ عمیر اور محمد اشتیاق نے بالخصوص دف کے ساتھ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔بعد ازاں طلبہ نے تقریری انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانوں کا تذکرہ اپنے اپنے انداز میں کیا۔
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی غیر آئینی تشکیل کے خلاف آئینی تقاضوں کے مطابق تشکیل نو سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست سماعت کے تیسرے روز خارج کردی ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی سماعت میں پہلا سوال میرے locus standi کے بارے میں تھا اور اصل کیس یعنی "الیکشن کمیشن کی آئینی تقاضوں کے مطابق تشکیل نو" کی سماعت شروع ہی نہیں ہوئی تھی۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے اور میں چیلنج کے ساتھ کہ رہا ہوں کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل اور اراکین کی تقرری سے قبل پاکستان کے آرٹیکل 213 کے تحت جو سماعت ہونی تھی، وہ سماعت ہی نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنا پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین کے مطابق 16 ممالک میں سے کسی بھی ملک میں پاکستانی شہری دہری شہریت رکھ سکتے ہیں، اگر دوہری شہریت رکھنے کے باعث ملک کی وفاداری منقسم ہوتی ہے تو اس کا نوٹس آئین پاکستان کو لینا چاہیے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوک اعظم، لیہ کے طلباء کا ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں پرامن ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کو کھلی دہشت گردی کے مترادف قرار دیا گیا۔ ایم ایس ایم کے رہنما چوہدری شاہد کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں۔ نہ صرف عام ادویات بلکہ زندگی بچانے والی انتہائی اہم ادویات جو کہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں وہ د ستیاب نہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ انتخابات التوا کا شکار ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے تحت شفافیت کے تقاضے پورے کرے، جس ادارے نے شفافیت کو یقینی بنانا ہے اس کی اپنی تشکیل نو آئین کے مطابق نہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ایک سوال کے جواب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی تقاضوں کے مطابق تشکیل نو کیلئے آئین پاکستان دہری شہریت کے باوجود بحیثیت ووٹر درخواست کا اختیار دیتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.