سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 22 جولائی 2011 کو نواں پنڈ کھوکھراں نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن لاہور اور محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
مظفر گڑھ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 22 جولائی 2011ء کو مظفر گڑھ، کوٹ ادوو اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب میں تعمیر کیے گيے گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب ہوئی۔ جس میں گھروں کی چابیاں مالکان کو دینے کے علاوہ دیگر متاثرین کو نقد امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ چابیاں اور امدادی رقم کے چیکس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 22 جولائی 2011ء کو ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور میں متاثرین سیلاب کی 10 بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے جبکہ تقریب کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد نے کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی، منور بھٹی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب 2010ء کو امدادی چیکس اور مکانات کے گھروں کی چابیاں دی گئیں یہ چیکس اور چابیاں راجن پور میں دوران تقریب دیئے گئے یہ چیکس اور چابیاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی اراکین جن میں افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد، شاکر مزاری نے متاثرین میں تقسیم کیں
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں 21 جولائی 2011ء کو مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت و ڈائریکٹر کورسز علامہ حافظ محمد شریف کمالوی، ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی اور مرکزی نائب ناظم تربیت و معلم کورس آئیں دین سیکھیں و عرفان القرآن کورس حافظ محمد کوکب نورانی نے عزیز بھٹی ٹاون میں عرفان القرآن کلاس کا دورہ کیا۔
نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی کیمپ برائے معلمات" آئیں دین سیکھیں" کورس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 150 معلمات نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں تربیت اور تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس نے سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 جولائی تا 21 جولائی 2011ء بمقام منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا۔ جس کا مقصد خواتین میں اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ رجوع الی القرآن کے ہدف کا حصول، فیلڈ کے لئے معلمات کی تیاری، عرفان القرآن کورسز، حلقاتِ عرفان القرآن اور حلقاتِ درود و فکر کا فروغ و استحکام پیدا کرنا تھا۔
لیہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر37 متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور مکانات کی تعمیر کے بعد علامتی چابیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان، احمد نواز انجم و دیگر عہدیداران نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور گھروں کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 22 ،23 اور 24 جولائی کوتین روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھرسے نمائندگان یوتھ لیگ نے شرکت کی۔ 22 جولائی کو نماز مغرب کے بعد کیمپ کے پہلے سیشن کا آغاز ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد حسین جٹ نے شرکاء تربیتی کیمپ کو خوش آمدید کہا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے مورخہ 20 جولائی 2011ء کو امریکہ کی طرف سے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ برائے افغانستان ڈاکٹر موپی کی دعوت کی۔ دعوت میں امریکن سفارتخانہ کے دوسرے قونصلرز اور آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
نبیرہ حضور غوث الاعظم الشیخ السید ہاشم الدین القادری الگیلانی البغدادی نے 20 جولائی 2011 بروز بدھ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور آواز سٹوڈیو نیلسن کے دفاتر کا وزٹ کیا۔
معاشرے میں لالچ عنصردولت سے جنم لیتا ہے جو حسد، کینہ پروری اور عدم انصاف کو عام کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دولت مند ہونا قابل جرم نہیں بلکہ اس کا ناجائز استعمال ہی خرابیوں کی جڑ ہے۔ معاشرے کے ہر شخص کو اپنی چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے چاہیئے۔ اپنی خواہشوں کی عمارت ہمسایوں کو دیکھ کر تعمیر کرنے والے مایوسی کا شکار رہتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بلڈ ڈونر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حویلی لکھا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کو خون دینے کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.