سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کھوئی آزاد کشمیر کے زیراہتمام محفل نعت اور پیغام بیداری شعور کے سلسلہ میں ’’بیداری شعور کنونشن‘‘ 02 جون 2011ء کو مرکزی دفتر منہاج القرآن کھوئی آزاد کشمیر میں منعقد کیا گیا۔
پاک ایشیا کلچر آسٹریاکے صدر شفیق الرحمان ہاشمی کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں مورخہ 02 جون 2011ء کو ایک پروقارعشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں عمرہ گروپ کے اراکین کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا، ویمن لیگ، سماجی، رفاہی، مذہبی، صحافی، دانشور اور کالم نگار حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ نیک اعمال پر استقامت سے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ غیر ارادی طور پر نیکیاں ہونے لگتی ہیں۔ نیک اعمال کرنے میں طبیعت مائل رہے اور شوق نیکی قائم رہے تو سمجھ لیں کہ اللہ آپ سے خوش ہے اور جس نے اللہ کو خوش کر لیا وہ دنیا کا خوش قسمت بندہ ہے، مگر اللہ کی خوشی نیکی پر استقامت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے میٹرک بورڈ کے امتحان سیشن 2009-2010 اور 2010-2011 میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں 2 جون 2011 کو ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ نے مورخہ 30 مئی 2011ء بروز پیر لبنانی ریسٹورنٹ پیرس میں منہاج القرآن کے سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ شب بیداری 29 مئی 2011ء کو حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد اسماعیل مہر آبادی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن نے حاصل کی۔ حضور علیہ والصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے پیش کیا
شیخ الاسلام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکیزہ دلوں میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا خمیر ڈالتا ہے۔ جس شخص کا دل، من اور سینہ پاکیزہ نہیں وہ محبت سے خالی رہتا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں گندے برتن میں پانی نہیں پیتے، دودھ اور جوس نہیں ڈالتے تو غور کریں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح گندے برتن میں اپنی محبت ڈالے گا۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 71 واں ماہانہ درس عرفان القرآن نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن دھد و بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو کیا گیا۔ افتتاح عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، چوہدری اشفاق احمد بسراء اور حاجی سلیم سلہری نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو ہوا۔ افتتاح منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کی سرپرست زبیدہ بیگم نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 28 مئی 2011ء کو تین سے آٹھ سال کے بچے بچیوں کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی کے بچے بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کھوائی جنگ میں مورخہ 28 مئی 2011 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری خلیل الرحمن چشتی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل 28 مئی 2011ء کو سیالکوٹ پہنچے تو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع و تحصیل سیالکوٹ کی ٹیم کہ ہمراہ یونین کونسل گوندل کا وزٹ کیا اور تنظیم سازی کی۔
چیف ایگزیکٹو اپنا انٹرنیشنل، چیئرمین ایشیئن جرمن رفاہی سوسائٹی اور ایم سی بی یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعہ علاقہ کی مشہور انڈونیشی مسجد الفلاح کی انتظامیہ کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ذیلی تنظیم پونتو کومبوکی طرف سے مورخہ 27 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کا اہتمام فرانس کے مقامی ترک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.