سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرانتظام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں یکم اکتوبر 2010ء کو شروع ہونے والی سپینش زبان کی کلاس مورخہ 31 دسمبر 2010ء کو مکمل ہو گئی۔ کلاس کے آخری دن طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نوجوانوں نے مورخہ 31 دسمبر 2011ء کو لاکورینو میں عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا، ہال کو منہاج سسٹرز لیگ نے پنک اینڈ وائٹ اور میرون کلر سے سجایا جس سے ہال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پروگرام میں خواتین وحضرات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 31 دسمبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء شب التجاء کے عنوان سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شب التجاء
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سوئی والا میں چھٹا درس عرفان القرآن ہوا۔ جس میں رکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست سے خطاب کیا۔ محرم الحرام میں شہادت حسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم حسین عین عبادت ہے۔ قربانی حسین کے بعد اسلام اور حسین لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔
مورخہ 29 دسمبر 2010ء بروز بدھ پاکستان کی مایہ ناز مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی سوسائٹی کے زیراہتمام ایک خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سید سلطان شاہ صدر شعبہ علوم اسلامیہ نے کی.
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمد نے مورخہ 28 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں میں اشرف ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔آپ کا یہ دورہ تنظیمی ٹوور کا حصہ تھا۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، سینئر نائب صدر رانا اشرف علی خاں، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل اور قاری اسماعیل مہرآبادی نے خصوصی شرکت کی۔
تحر یک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نفرنس‘‘ میر پور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 66 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔رانا محمد ادریس قادری نےمحرم الحرام کے حوالے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حسین اس ذات کا نام ہے کہ جس کی رضا کا طالب خود خدا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تحصیلی ناظمین کے لیے 2 رروزہ ورکشاپ 25 دسمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز دوپہر تین بجے ہوا اور 26 دسمبر 2010ء کو شام 5:00 بجے تک جاری رہی۔
لودہراں میں کل جماعتی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں نے بھر پور شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کی ریلی کی قیادت صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن علامہ نصیر بابر اور چودھری عبد الغفار سنبل نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام سلام قائد اعظم کنونشن تحصیل کونسل کے گھلو ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے کی جبکہ مہمان خصوصی ساجد ندیم گوندل مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم تھے۔ مہمان اعزاز چودھری رضوان یوسف ڈویژنل صدر ملتان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نیکیا مرکز کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.