سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ داتا دربار کی مذمت میں مورخہ 20 جولائی 2010ء بروز منگل 3 بجے سہ پہر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’انسداد دہشت گردی اور تعلیمات صوفیاء‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی اور نگرانی قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد اعظم اور ان کے صاحبزادے جنید احمد نے 17 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر نظامت امور خارجہ اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
پیر طریقت حضرت سید کبیر علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف 12 جولائی 2010ء بروز منگل کو آواز سٹوڈیو نیلسن تشریف لائے۔ نیلسن سٹوڈیو تشریف لانے پر آپ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نیلسن کی انتظامیہ کے احباب جن میں ڈائریکٹر MWF UK صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ MWF UK شاہد کلیم، پروجیکٹ مینیجر MWF UK عدنان سہیل اور محمد اجمل خان کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔
11 جولائی 2010ء کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام البشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد وڑائچ مینجنگ دائریکٹر منہاج مصالحتی کونسلز یورپ تھے جبکہ صدارت علامہ سہیل احمد رضا ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل پاکستان نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء (اٹلی ) کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2010ء بروز اتوار اٹلی کے مشہور نعت خواں حاجی محمد الیاس کے گھر میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 جولائی2010ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر ھائینگ سٹی (تھیگو) میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت سید مجتبی حسین شاہ نے کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 10 جولائی 2010ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوب صورت محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃالمبارک بعد نماز عشاء معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو ناروے) کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ پروگرام 9 جولائی 2010ء کو ہوا۔ گوشہ درود کا یہ 55 واں ماہانہ روحانی اجتماع تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی ا ٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کی مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ، رفقاء و اراکین اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی 2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء انوار مدینہ مسجد میں معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ یونان سے کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 8 جولائی 2010ء کو منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور صفدر علی بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ زیرسرپرستی محمد کلام نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزلینڈ (زیورچ) کے زیراہتمام مورخہ 5 جولائی 2010ء کو لبنانی مسجد میں ماہانہ محفل ذ کر و نعت منعقد ہوئی جس میں زیورچ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.