سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ميں نئے رفقاء و کارکنان کو شامل کرنے کے ليے وابستگی مہم ميں 18 جنوری سے 5 فروری تک تربیتی کیمپس کا انعقاد کيا گيا، جس ميں کارکنان نے بڑي تعداد ميں شرکت کي۔ سینئر نائب ناظم تنطیمات ساجد محمود بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے بھي مصطفوی کارکنان کے تربیتی کیمپس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرانتظام 5 فروری 2010 کو دن ایک بجے دفتر تحریک منہاج القرآن سرکلر روڈ سے یکجہتی کشمیر یوتھ واک کا آغاز کیا گیا۔ واک کی قیادت میاں کاشف محمود ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور رانا نثار احمد خان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ واک کا اختتام گھنٹہ گھر چوک پر ہوا۔
مورخہ 5 فروری 2010 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے تحت میر پور میں یکجہتی کشمیر یوتھ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کی۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
مورخہ 4 فروری 2010 کو سپین سے حاجی نذیر احمد اداسی اور محمد الیاس اپنے پاکستانی دوستوں کو لے کر مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے، وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اور اپنے تاثرات میں فرمایا کہ یقیناً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے، نوجوان نسل کو دنیا کی رنگینیوں سے نکال کر رات کے اندھیروں میں اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے اور آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں سرشار ہو کر درود و سلام پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسين محي الدين قادري نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ بندے کے ہر کام کو ديکھ رہا ہے، اگرانسان کا يہ عقیدہ پختہ ہو جائے، تو دنيا سے ظلم و بربریت ختم ہو سکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، تشدد اور بربریت مسلمانوں کی شان نہیں ہے۔ حقیقی مسلمان امن، محبت اور احساس انسانیت کا پیکر ہوتا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 4 فروری 2010ء کو یوم کشمیر کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی سیمینار "Solution of Kashmir Dispute" منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری امجد حسین نے کی جبکہ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں 4 فروری 2010ء گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس گرینڈ ڈنر کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے پاکستانی تاجر، جنرل سیکرٹری فرانکو ایسوسی ایشن حاجی محمد یعقوب کی طرف سے کیا گیا تھا۔ ڈنر تقریب پیرس کے شہر توپوکمبو کے خوبصورت ریسٹورنٹ گجرال میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام "شہادت امام کانفرنس" 10 محرم الحرام 2009ء کو جامع مسجد سوان میں ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اطہر حسین شاہ تھے۔ صوبہ خان اور محمد ظفر کمبوہ نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاء ڈیپارٹمنٹ کے لاء آفیسر ناصر اقبال ایڈوکیٹ کے والد گرامی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
اے آر وائی ون ورلڈ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو معروف میزبان پی جے میر نے اپنے پروگرام "کیو اینڈ اے" میں 2 فروری 2010ء کو نشر کیا۔ اس انٹرویو کے مندرجات پیش ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء نے جنوری میں فیصل آباد کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وہ 12 جنوری 2010ء کو چنیوٹ پہنچنے، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ریجوایملیا، مودنہ کی صوبائی تنظیم کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں مرکزی صدر حافظ عبدالمناف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے تمام رفقاء و وابستگان نے شرکت کی، جن کی باہمی مشاورت سے دو سال کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ایک وفد نے 31 جنوری 2010ء کو امیر تحریک محمد جمیل قادری کی قیادت میں سوان سٹی ہال کی دعوت پر ملٹی کلچر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا اہتمام گورنمنٹ آف کوریا سوان سٹی ہال کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں کوریا، چائنہ، جاپان، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، فلپائن، بنگلہ دیش اور کم و بیش بارہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی جانب سے 31 جنوری 2010 بروز اتوار سات رکنی یوتھ کنوینین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کمیٹی میں محمد ریحان، محمد کامران، حیدر علی، توصیف احمد، محمد امین، ساجد محمود اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.