سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارہ جات چل رہے ہیں جو جہالت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اسی سلسلہ کے تسلسل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو-کے کے تعاون سے مری بھوربن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام کا آغاز کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد نے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا تنظیمی دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے قائدین سے تفصیلی ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد میں سید عدنان علی شاہ، چودھری عنصر رحیم اور راجہ جنید اختر شامل تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مورخہ 16 اپریل 2009ء ایوان خاص شادی ہال شاد باغ میں عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن اور المنہاج السوی کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام حسب سابق اس سال بھی ناروے میں ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت دعوت ناروے کے تحت مختلف علاقوں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے زیراہتمام عظیم الشان گیارھویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل درامن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 12 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس تقریب کو خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر بعثت مبارک کی نسبت سے منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب 12 اپریل 2009ء بروز اتوار 11:00 بجے دن منہاج القرآن پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہی ہے۔ جس میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 23 خواتین کا نکاح اور رخصتی کا فریضہ سرانجام دیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اینیپتال، جرمنی کے زیراہتمام گذشتہ ماہ ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں دور دراز سے محبان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والی قومی امن کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، وکلاء، علماء، اساتذہ، طلبہ، صحافی، تاجر اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کی نمائندہ تنظیموں کے 150 نمائندگان شریک ہوئے۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔
فرانس کے شہر مونتینی میں ایک بین الثقافتی (انٹر کلچرل) پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں برازیل، تیونس، الجزائر، مراکش، انڈیا، مروشش اور افریقہ کے ممالک کے علاوہ پاکستانی وفود نے بھی شرکت کی، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک خصوصی وفد نے صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری کی قیادت میں شرکت کی۔
سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر الجیلانی الحسنی الحسینی رضی اللہ عنہ کی بڑی گیارہویں شریف و عرس مبارک قدوۃ الاولیاء پیر السید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کی پروقار تقریب دربار غوثیہ، بغداد ٹاؤن، لاہور میں مورخہ 8 اپریل بروز بدھ بوقت 8:15 بجے شب منعقد ہوئی۔
ربیع الاول شریف کی آمد کے ساتھ ہی عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عید میلاد منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ خاص طور پر دیار غیر میں رہنے والے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو بڑی شدت سے اس مبارک ماہ کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور پورا ماہ مبارک اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی محفلیں سجاتے ہیں۔
جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور ممبر قومی اسمبلی پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی مورخہ 7 اپریل 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں دیگر مرکزی قائدین کے وفد نے آپ کا خصوصی استقبال کیا۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ محمد شاہد اختر اور حافظ محمد عمر علی نے مورخہ 6 اپریل 2009ء پیر کی رات پر کیف روحانی ساعتوں میں دوسری سالانہ محفل ذکر حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں کیا۔
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی کی نمازہ جنازہ مورخہ 3 اپریل کو پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس، لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.