سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن دیزیو (اٹلی) کے تحت 14 اگست 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مقامی خطیب قاری محمد قاسم نے انسانی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن پاک اور بخاری شریف سے حوالہ جات دیئے۔
14 اگست بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن کاپی کے مرکز پر خطاب جمعہ کا موضوع جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس سال منہاج القرآن اٹلی نے جشن آزادی کے موقع پر جشن نہیں منایا بلکہ پیغام آزادی کے پیغام پر زور دیا اور اس کی حقیقت بیان کی، کیونکہ موجودہ دور میں حالات ہمیں اسی بات کا سبق دیتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے فرائض سمجھیں اور ان کو پورا کریں اور حقیقت ہی بیان کریں
اگست 2009ء کو بسلسلہ یوم پاکستان سرکاری پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی احباب نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے چار رکنی وفد، محمد طفیل فل پاور، علامہ محمد محسن کھوکھر، جمیل بٹ اور محمد رضا راجہ نے شرکت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں "سانجھا پاکستان" سیمینار 13 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ اس پروقار سیمینار کا انعقاد تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میری پہچان پاکستان اور یوتھ ممبر شپ مہم جوش و خروش سے ملک گیر سطح پر جاری ہے۔ اس کا مقصد استحکام پاکستان کے لئے نوجوانوں کو تعمیر وطن اور اصلاح معاشرہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے 12 اگست 2009 کوڈریم لینڈ ہوٹل اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر استحکام پاکستان میں نوجوانوں کے عملی کردار کے حوالے سے یوتھ سیمینار بعنوان "میری پہچان پاکستان" منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 11 اگست 2009ء کو استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز مسجد شہداء سے ہوا۔ ریلی میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر "میری پہچان پاکستان" کے نعرے درج تھے اور بچوں نے اپنے ماتھوں پر پاکستانی پرچم کے رنگ کے ربنز لگا رکھے تھے۔
منہاج القرآّن انٹرنیشل برطانیہ کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ "الہدایہ کیمپ 2009ء" وارک یونیورسٹی کاؤنٹری برطانیہ میں منعقد ہوا۔ نوجوان نسل کے لیے اس سہ روز کیمپ میں دنیا بھر سے 13 سو سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
پاکستان کے 62 ویں یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام استحکام پاکستان کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ناظم مالیات رانا فاروق عالم پاکستان کے دورہ پر تشریف لائے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران مرکز ی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا وزٹ کیا۔ مرکز پہنچنے پر نظامت امورخارجہ کے سٹاف ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے بعنوان ’’دہشت گردوں کا نیا ٹارگٹ پنجاب؟ اور قومی یکجہتی کے لئے ذرائع ابلاغ کا کردار‘‘ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 8 اگست 2009ء بروز ہفتہ تحصیل شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت اور مریم حفیظ نائب ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 5 اگست 2009ء کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو اٹلی میں شب برات کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام بعد از نماز مغرب منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سٹاف کی پیشہ ورانہ استعداد کار اور فنی صلاحتیوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے 3 روزہ ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کورس کا انعقاد تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے کیا۔
گذشتہ ماہ محترم ساجد محمود بھٹی سینئر نائب ناظم تنظیمات، محترم سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل، محترم میاں عبدالقادر قادری مرکزی ناظم دعوت، محترم ساجد ندیم گوندل مرکزی سیکرٹری جنرل MSM اور محترم حفیظ اللہ بلوچ مرکزی نائب ناظم تنظیمات نے اندرون سندھ، کراچی اور بلوچستان کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ کے درج ذیل مقاصد تھے۔
منھاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو (میلان) اٹلی کے زیر اہتمام بروز اتوار بتاریخ 2 اگست 2009ء کو منھاج القرآن اسلامک سنٹر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 15 ساتھیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت عقیل احمد (ممبر یوتھ) نے حاصل کی۔ اس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت گلزار حسین (ممبر یوتھ) نے پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.